ایک بار پھر دہلی-این سی آر میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہ زلزلہ دوپہر تقریباً 2.30 بجے محسوس کیا گیا اور کچھ علاقوں میں تو لوگ گھبرا کر گھر سے باہر بھی نکل آئے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے صرف دہلی-این سی آر میں ہی نہیں محسوس کیے گئے بلکہ اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں بھی محسوس ہوئے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ اور رام نگر میں زلزلہ سے زمین جب ہلی تو لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اتر پردیش کے سنبھل، مراد آباد، امروہہ، رامپور اور لکھنؤ میں بھی زلزلے کے جھٹکے صاف محسوس کیے گئے۔ کئی مقامات پر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور ایک ہلچل دیکھنے کو ملی۔ شاہجہاں پور میں بھی زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ شروعاتی جانکاری کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر پیمانے پر 5.8 درج کی گئی ہے۔ اس زلزلہ کا مرکز نیپال میں بتایا جا رہا ہے جس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلومیٹر نیچے تھی۔
Published: undefined
کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ دہلی، یوپی، مدھیہ پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اتراکھنڈ سمیت کئی ریاستوں میں زلزلے کے جھٹکے آج محسوس کیے گئے ہیں۔ بہار اور ہماچل پردیش میں بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
Published: undefined
اتراکھنڈ سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ جوشی مٹھ بحران کے درمیان منگل کے روز گڑھوال اور کماؤں میں دوپہر تقریباً 2.29 بجے کئی حصوں میں زلزلہ آیا۔ علاوہ ازیں پتھورا گڑھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق زلزلہ کی شدت 5.8 میگنی ٹیوڈ رہی۔ چمولی ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر نند کشور جوشی نے بتایا کہ کچھ مقامات پر زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں، لیکن کہیں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز