نئی دہلی: کانگریس نے آج مودی حکومت پر الزام عائد کیاکہ اس نے رافیل طیارہ سودے کی جانچ روکنے کے لئے مرکزی ویجلنس کمیشن کا غلط استعمال کیا اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر آلوک ورما کو ان کے عہدے سے ہٹادیا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ جانچ ایجنسی کے ڈائریکٹر کو منتخب کرنے والی کمیٹی کو آلوک ورما کو عہدے سے ہٹانے سے پہلے اپنی بات رکھنے کا موقع دینا چاہئے تھا۔
Published: undefined
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سندھوي نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے آلوک ورما کو جانچ ایجنسی کے افسر راکیش استھانہ کے الزامات پر ہٹایا ہے ۔ یہ المیہ ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے راکیش استھانہ کی ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے اور حکومت نے راکیش استھانہ کے الزامات پر آلوک ورما کو عہدے سے ہٹا دیا۔
Published: undefined
پارٹی نے دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں رایک استھانہ کے خلاف رشوت کے الزامات کی جانچ جاری رکھنے کومنظوری دے دی گئی ہے۔
ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ یہ بھی دلچسپ ہے کہ آلوک ورما کو سی وی سی رپورٹ کی بنیاد پر ہٹایا گیا لیکن سی وی سی نہ تو سی بی آئی ڈائریکٹر کی تقرری کرتی ہے اور نہ ہی اسے ہٹا سکتی ہے۔ حکومت نے سی وی سی کے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے۔ ترجمان نےمزید کہا کہ حکومت نے یہ سب رافیل سودے کی جانچ سے بچنے کے لئے کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined