مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی اجیت پوار رہنما بابا صدیقی کے قتل کیس میں مزید پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں شوٹر شیوکمار اور اسے پناہ دینے والوں کودس نومبر کو گرفتار کیا گیا ۔ ایس ٹی ایف اترپردیش اور ممبئی کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے اس شوٹر کو پکڑ لیا ہے۔ پولیس نے اسے نانپارہ بہرائچ سے پکڑا۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ ملزم شوٹر شیوکمار نیپال فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ ایس ٹی ایف ٹیم کی قیادت پرمیش کمار شکلا کے ہیڈکوارٹر میں قائم ٹیم کے سب انسپکٹر جاوید عالم صدیقی کر رہے تھے۔
Published: undefined
شوٹر شیوکمار کو گرفتار کرنے کے علاوہ، پولیس نے انوراگ کشیپ، گیان پرکاش ترپاٹھی، آکاش سریواستو اور اکھلیشیندر پرتاپ سنگھ کو بھی اسے پناہ دینے اور نیپال فرار ہونے کی کوشش میں مدد کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بہرائچ کے گندارا کا رہنے والا شیوکمار بابا صدیقی کے قتل میں ملوث تھا۔ ممبئی پولیس ایک ماہ سے مرکزی ملزم کی تلاش میں تھی۔
Published: undefined
گرفتار ملزم شیو کمار نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا کہ وہ اور دھرم راج کشیپ ایک ہی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ وہ پونے میں اسکریپ کا کام کرتا تھا۔ اس نے بتایا کہ میری اور شبھم لونکر کی اسکریپ کی دکان ساتھ ساتھ تھی۔ شبھم لونکر لارنس بشنوئی کے لیے کام کرتے ہیں۔ اس نے مجھے اسنیپ چیٹ کے ذریعے لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی سے کئی بار بات کرنے پر مجبور کیا۔ بابا صدیقی کے قتل کے بدلے میں مجھے بتایا گیا کہ قتل کے بعد آپ کو دس لاکھ روپے ملیں گے اور آپ کو ہر ماہ کچھ نہ کچھ ملتا رہے گا۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق شیو کمار نے مزید کہا، ’’ہتھیار اور کارتوس، سم، موبائل فون وغیرہ شبھم لونکر اور محمد یاسین اختر نے دیا تھا ۔ قتل کے بعد تینوں شوٹروں کو ایک دوسرے سے بات کرنے کے لیے نئی سمیں اور موبائل فون دیے گئے تھے۔ پچھلے کئی دنوں سے ہم ممبئی میں بابا صدیقی کی ریکی کر رہے تھے اور جب ہمیں 12 اکتوبر 2024 کی رات صحیح وقت ملا تو ہم نے بابا صدیقی کو قتل کر دیا۔‘‘
Published: undefined
اس نے یہ بھی بتایا کہ اس دن میلے کی وجہ سے پولیس اور بھیڑ تھی جس کی وجہ سے دو افراد موقع پر ہی پکڑے گئے اور میں فرار ہو گیا تھا۔ میں نے راستے میں فون پھینک دیا اور ممبئی سے پونے چلا گیا۔ پونے سے جھانسی اور لکھنؤ ہوتے ہوئے بہرائچ پہنچا۔ درمیان میں ہینڈلرز سے کسی کا فون پوچھ کر اپنے ساتھیوں سے بات کرتا رہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined