قومی خبریں

کورونا کی مبینہ دوا بنا کر پھنسے رام دیو، مقدمہ درج کرائے گی راجستھان حکومت

راجستھان حکومت میں وزیر صحت رگھو شرما نے کہا کہ وبا کے دور میں بابا رام دیو نے جس طرح سے کورونا کی مبینہ دوا بیچنے کی کوشش کی ہے، جوکہ اچھی بات نہیں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جے پور: رام دیو کے کووڈ-19 کا صد فیصد علاج کرنے کے دعوے کے ساتھ دوا لانچ کرنے کے ایک دن بعد راجستھان حکومت نے کہا ہے کہ یہ دھوکہ دہی ہے اور اس معاملہ میں کارروائی کی جائے گی۔راجستھان حکومت میں وزیر صحت رگھو شرما نے کہا کہ وبا کے دور میں بابا رام دیو نے جس طرح سے کورونا کی مبینہ دوا بیچنے کی کوشش کی ہے، جوکہ اچھی بات نہیں ہے۔

Published: undefined

وزیر صحت رگھو شرما نے کہا کہ وزارت آیوش کے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق رام دیو کو آئی سی ایم آر اور راجستھان حکومت سے کسی بھی کورونا کی آیورویدک دوائی کے تجربہ کے لئے منظوری لینی چاہیے تھی مگر بغیر کسی اجازت اور بغیر کسی معیار کے ٹرائل کرنے کا دعوی کیا گیا، جو سراسر غلط ہے۔

Published: undefined

رگھو شرما نے کہا کہ ہم قانونی کارروائی کریں گے اور ہمارے ایک ڈاکٹر نے مقدمہ درج کرایا ہے، اس مقدمہ کے تحت بھی کارروائی کی جائے گی۔ ادھر نیمس یونیورسٹی میں گونا کینٹ کو لے کر جانے والے جے پور کے چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ وہ وہاں پر انچارج تھے اور وہاں پر کسی طرح کی کوئی اجازت ٹرائل کے لئے نہییں لی گئی۔

Published: undefined

سی ایم او نے کہا کہ ہم نے کسی ٹرائل کو ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ وہاں پر جتنے بھی مریض داخل کیے گئے تھے سارے کے سارے بغیر علامات والے مریض تھے۔ کسی میں بخار، کھانسی یا گلے کی خراش نہیں تھی۔ ایسے تمام مریض 7 سے 10 دن میں صحت یاب ہوئے ہیں اور دوسری جگہ پر ایسے بغیر علامات والے مرٰیضوں کو رکھا گیا ہے، وہاں بھی مریض اتنے ہی دنوں میں صحتیاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونیل نامی دوا لانچ کر کے کورونا کا 100 فیصد علاج کا دعوی کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی اس دوا کی تشہیر پر روک لگا دی۔ اس سے پہلے پتنجلی ریسرچ فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی طرف سے آیوش کی وزارت کو بتایا گیا تھا کہ دوا کے حوالہ سے کللینکل ٹرائل جے پور کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ سائنس(نمز) میں کیا گیا تھا۔

Published: undefined

نمز میں ٹرائل کی بات منظر عام پر آنے کے بعد راجستھان حکومت حرکت میں آ گئی اور کہا کہ پتنجلی نے کوئی منظوری نہیں لی ہے۔ حکومت کا دعوی ہے کہ نمز میں کسی بھی مریض کی رپورٹ تین دن میں نہیں آ سکتی اور جن مریضوں پر ٹرائل کیا گیا وہ اسی دن نگیٹو ہو جاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined