قومی خبریں

بی جے پی کے سابق کارپوریٹر پر ایک کروڑ کے غبن کا الزام

سوسائٹی کے سکریٹری اور کارپوریٹر نے فلیٹ مالکان سے یہ کہا کہ ترقیاتی کاموں کی اجازت حاصل کرنے سے قبل مقامی پولس اسٹیشن ،فائر بریگیڈ کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی کے مضافات ملاڈ ایسٹ میں واقع کیلاش چندر کو آپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی مہندر نگر کے مکینوں کو اضافی ایف ایس آئی دلانے کے معاملے میں بی جے پی کے سابق کارپوریٹر ونود شیلار کے خلاف غیر سرکاری تنظیم نیشنل اینٹی کرپشن اینڈکرائم پریوینٹی وکونسل کے صدر موہن کشن نے اعلیٰ سرکاری افسران کو خط لکھ کر شکایت درج کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ 2014 میں کالونی کے سی ای اور ایچ بلاک کے 113 فلیٹ مالکان سے فی کس 70 ہزار روپیہ وصول کیا گیا تھا اور یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ اس کالونی میں جلد ہی ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا جس سے فلیٹ مالکان کو زیادہ رقبے کا فلیٹ حاصل ہوگا۔

Published: undefined

موہن کشن نے بتایا کہ اس معاملے میں جب سوسائٹی کے آرکیٹکٹ اضافی ایف ایس آئی لینے میں ناکام ثابت ہو اتو سوسائٹی کے سکریٹری کرشنا نابھر اور دیگر نے ونود شیلار کی مدد حاصل کی اور بی جے پی لیڈر نے سوسائٹی کو ترقیاتی کاموں کے لئے درکار شدہ تمام اجازت نامہ حاصل کرنے کا یقین دلایا۔

Published: undefined

موہن کشن نے بتایا کہ سوسائٹی کے سکریٹری اور شیلار نے فلیٹ مالکان سے یہ کہا کہ ترقیاتی کاموں کی اجازت حاصل کرنے سے قبل مقامی پولس اسٹیشن ،فائر بریگیڈ کی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے ۔اس کے لئے رشوت دینا پڑے گی ،موہن کشن نے بتایا کہ ان اجازت ناموں کی آڑ میں فی کس 70 ہزار روپیئے وصول کئے گئے لیکن کوئی اجازت حاصل نہیں کی گئی اور نہ ہی مکینوں کو پیسہ واپس لوٹایا گیا۔

Published: undefined

غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں  انہوں نے صد رجمہوریہ ،نائب صدر جمہوریہ ،وزیر اعظم سمیت اعلیٰ سرکاری افسران کو خط لکھ کر یہ شکایت درج کرائی ہے۔اس معاملے میں شہر کے  اراکین پارلیمنٹ حسین دلوائی اور مجید میمن نے بھی غیر سرکاری تنظیم کی شکایت پر غور کرنے کی نائب وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس سے غور کرنے کو کہا تھا اس کے بعد اس معاملے کی تفتیش ممبئی پولس کے سپرد کی گئی جس سے یہ امید ہے کہ متاثرین کو جلد انصاف ملے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined