قومی خبریں

یوگی کابینہ نے تاریخی شہر الٰہ آباد کا نام ’پریاگ راج‘ کرنے کو منظوری دی

سنتوں نے الٰہ آباد کا نام ’پریاگ راج‘ کیے جانے کی تجویز پیش کی تھی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس کی حمایت میں کہا کہ جہاں دو ندیوں کا سنگم ہوتا ہے اسے ’پریاگ‘ کہا جاتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش میں سرکاری عمارتوں اور جگہوں کے نام بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یوگی حکومت نے الٰہ آباد کا نام بھی بدل دیا ہے۔ الٰہ آباد اب پریاگ راج کے نام سے جانا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ نے الٰہ آباد کا نام بدلنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ حکومت نے پہلے ہی پریاگ راج میلہ اتھارٹی تشکیل دینے کی اصولی طور پر منظوری دے دی تھی۔

Published: undefined

اتر پردیش حکومت کے مطابق سنتوں نے الٰہ آباد کا نام پریاگ راج کیے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے الٰہ آباد کا نام پریاگ راج کیے جانے کی حمایت میں کہا کہ ’’جہاں دو ندیوں کا سنگم ہوتا ہے اسے پریاگ کہا جاتا ہے۔ اتراکھنڈ میں بھی ’کرن پریاگ‘ اور ’رودر پریاگ‘ ہیں۔ ایسے میں الٰہ آباد کا نام پریاگ راج کیا جانا درست ہوگا۔‘‘

مغل بادشاہ اکبر کے شاہی مورخ اور اکبر نامہ لکھنے والے ابوالفضل بن مبارک کے مطابق 1583 میں اکبر نے پریاگ میں ایک بڑا شہر بسایا اور سنگم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسے ’اللہ کا شہر‘ یعنی اللہ آباد نام دیا۔ ابوالفضل بن مبارک نے لکھا ہے ’’اکبر نے الٰہ آباد فورٹ کی تعمیر کرائی، جسے سب سے بڑا قلعہ مانا جاتا ہے۔ جب ملک پر انگریزوں نے حکومت شروع کی تو رومن تحریر میں اسے ’الٰہ آباد‘ لکھا جانے لگا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined