قومی خبریں

اب ’ڈی جے‘ بجایا تو ہوگی 5 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا حکم

عدالت نے کہا کہ بچوں، بزرگوں اور اسپتالوں میں داخل مریضوں کی صحت کے لیے صوتی آلودگی خطرناک ہے۔ صوتی آلودگی کنٹرول قانون کی خلاف ورزی شہریوں کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے صوتی آلودگی کو روکنے کے لیے ایک بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ڈی جے (ڈھول باجہ) بجانے پر پوری طرح سے پابندی لگائی جائے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں 5 سال کی جیل اور ایک لاکھ کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ اگر ڈی جے بجانے کی شکایت کہیں سے ملتی ہے تو اس علاقے کے تھانہ انچارج کو اس سلسلے میں جواب دینا ہوگا۔ یہ حکم جسٹس پی کے ایس بگھیل اور جسٹس پنکج بھاٹیا کی بنچ نے ہاشم پور پریاگ راج باشندہ سشیل چندر شریواستو کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے صادر کیا۔

Published: 21 Aug 2019, 7:10 PM IST

عدالت نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں، بزرگوں اور اسپتالوں میں داخل مریضوں کی صحت کے لیے صوتی آلودگی خطرناک ہے۔ صوتی آلودگی کنٹرول قانون کی خلاف ورزی شہریوں کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے سبھی ضلع مجسٹریٹ کو اس سلسلے میں ٹیم بنا کر صوتی آلودگی کی نگرانی کرنے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت بھی دی۔

Published: 21 Aug 2019, 7:10 PM IST

عدالت نے اس پورے معاملے پر غور کرنے کے بعد کہا کہ سبھی مذہبی تہواروں سے پہلے ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی میٹنگ کر اس قانون پر عمل کو یقینی بنائیں۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 سال تک کی قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ صوتی آلودگی کنٹرول قانون کے تحت جرم کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

Published: 21 Aug 2019, 7:10 PM IST

عرضی دہندہ کا کہنا تھا کہ ضلع انتظامیہ نے ہاشم پور روڈ پر ایل سی ڈی لگایا ہے جو صبح 4 بجے سے نصف رات تک بجتا رہتا ہے۔ میری ماں 85 سال کی بزرگ ہیں۔ آس پاس کئی اسپتال ہیں۔ شور سے لوگوں اور مریضوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ عرضی میں صوتی آلودگی قانون پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Published: 21 Aug 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Aug 2019, 7:10 PM IST