الہ آباد ہائی کورٹ نے رائے بریلی کے ضلع پنچایت صدر کے خلاف لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کرانے میں تاخیر پر اتر پردیش کے چیف سکریٹری اور رائے بریلی کے ضلع مجسٹریٹ سے جواب طلب کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے ان دو اعلیٰ افسران کو سات روز کے اندر اندر حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
Published: 18 May 2019, 3:10 PM IST
ہائی کورٹ کے جسٹس رجنیش کمار اور جسٹس پنکج کمار کی بنچ نے جمعہ 17 مئی کو کانگریس کی رکن اسمبلی ادیتی سنگھ اور دیگر ضلع پنچایت ارکان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انتظامیہ نے عدم اعتماد کی تحریک کے معاملہ میں دانشتہ طور پر تاخیر کی ہے۔
Published: 18 May 2019, 3:10 PM IST
غورطلب ہے کہ 14 مئی کو تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے لئے جاتے وقت رائے بریلی سے کانگریس کی رکن اسمبلی ادیتی سنگھ کے قافلہ پر فائرنگ کر کے ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملہ میں ادیتی سنگھ کی کار پلٹ گئی تھی اور وہ زخمی بھی ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ دیگر ضلع پنچایت ارکان پر بھی حملہ ہوا تھا اور کچھ کو اغوا بھی کر لیا گیا تھا، اس حوالہ سے نامزد رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ ایک ضلع پنچایت رکن کو گولی بھی لگی ہے۔
Published: 18 May 2019, 3:10 PM IST
ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں چیف سکریٹری اور ضلع مجسٹریٹ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سات دن کے اندر دونوں افسران حلف نامہ داخل نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔
Published: 18 May 2019, 3:10 PM IST
واضح رہے کہ رائے بریلی کے ضلع پنچایت صدر اودھیش سنگھ کے خلاف عدالتی حکم پر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی۔ یہاں یہ بات ذہن نشین کرنی ضروری ہے کہ اودھیش سنگھ رائے بریلی سے یو پی اے چیئر پرسن سونیا گاندھی کے خلاف بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات کے امیدوار دنیش پرتاپ سنگھ کے بھائی ہیں۔
Published: 18 May 2019, 3:10 PM IST
ہائی کورٹ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر 14 مئی کو ووٹنگ ہونی تھی لیکن ضلع پنچایت صدر اودھیش سنگھ، ان کے بھائی اور ایم ایل سی دنیش سنگھ اور ہرچندپور سے رکن اسمبلی راکیش سنگھ کی وجہ سے اجلاس نہیں ہو پایا۔ ہائی کورٹ نے مزید کہا، ’’اودھیش سنگھ نے ضلع پنچایت ارکان کو ہال میں جانے سے روکا اور اس وجہ سے تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے اجلاس نہیں ہو پایا۔‘‘
Published: 18 May 2019, 3:10 PM IST
عرضی گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ کئی ضلع پنچایت ارکان کے خلاف مجرمانہ معاملات درج کر دیئے گئے اور ان میں سے کئی نے انتظامیہ کی کارروائی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔
Published: 18 May 2019, 3:10 PM IST
اسی بنیاد پر عدالت نے کہا، ’’ان حقائق کی روشنی میں اتر پردیش کے چیف سکریٹری اور رائے بریلی کے ضلع مجسٹریٹ کو اپنا جواب داخل کرنا ہوگا۔ ‘‘
Published: 18 May 2019, 3:10 PM IST
کانگریس کی رکن اسمبلی ادیتی سنگھ اور دیگر ضلع پنچایت ارکان پر حملہ کے 48 گھنٹے کے بعد پولس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ پولس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے مبینہ طور پر استعمال کی گئی ایس یو وی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
Published: 18 May 2019, 3:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 May 2019, 3:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز