نئی دہلی: دہلی کے تین میئروں نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کے باہر بیٹھ کر میونسپل کارپوریشن کو 13 ہزار کروڑ روپے کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعرات کو غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر جئے پرکاش، جنوبی میونسپل کارپوریشن کی میئر انامیکا میتھلیش سنگھ ، مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر نرمل جین سخت سردی کے باوجود 7 دسمبر سے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر بیٹھے ہیں۔
Published: undefined
شمالی دہلی کارپوریشن کے میئر جئے پرکاش نے کہا کہ آج سے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال شروع ہوگئی ہے۔ اکتوبر میں بھی تینوں میئروں نے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر دھرنا دیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ فنڈز کی کمی اور ملازمین کو اجرت کی عدم ادائیگی کے سبب متعدد بار ملازمین ہڑتال پر بھی جا چکے ہیں۔ کارپوریشن کے میئروں کا الزام ہے کہ کیجریوال حکومت واجبات کی ادائیگی نہیں کر رہی ہے، جس نے کارپوریشنوں کی مالی صورتحال کو مزید خراب کردیا ہے۔ جئے پرکاش نے الزام عائد کیا کہ لاکھوں کارپوریٹرز کورونا دور میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں مصروف ہیں جبکہ دہلی حکومت ان کا پیسہ روک کر بیٹھی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined