وزیر اعظم نریندر مودی کی نئی کابینہ میں وزیر ریل کی ذمہ داری سنبھالنے والے اشونی ویشنو نے فوری طور پر اپنی ٹیم کے سبھی افسران کو 2 شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ جمعرات کی شب جاری ایک آفیشیل نوٹ میں وزارت ریل نے ہدایت دی ہے کہ پہلی شفٹ صبح 7 بجے شروع ہوگی اور شام 4 بجے ختم ہوگی، جب کہ دوسری شفٹ دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگی اور 12 بجے رات کو ختم ہوگی۔
Published: undefined
وزارت ریل کے ترجمان ڈی جے نارائن نے کہا کہ یہ حکم صرف ایم آر (وزیر ریل) سیل کے لیے جاری کیا گیا ہے نہ کہ نجی یا ریلوے ملازمین کے لیے۔ نارائن نے کہا کہ وزیر ریل نے ہدایت دی ہے کہ منسٹری آفس کے سبھی دفاتر اور ملازمین دو شفٹ میں کام کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’یہ صرف ایم آر سیل میں افسران کے لیے جیسا کہ نوٹ میں لکھا ہے۔ بہت کچھ کرنا ہے اور مشن موڈ پر ریلوے کے لیے ہر منٹ معنی رکھتا ہے۔ یم آر سیل کا مطلب منسٹری آفس ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ سابق آئی اے ایس افسر اشونی ویشنو کو بدھ کے روز وزارت ریل، مواصلات اور الیکٹرانکس کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی وزارت کی بھی ذمہ داری دی گئی۔ انھوں نے جمعرات کی صبح ان وزارتوں کا چارج سنبھالا۔ اس سے قبل پیوش گویل وزارت ریل کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ کابینہ کی نئی توسیع میں گویل کو کامرس اور صنعت، صارفین امور، فوڈ اینڈ پبلک ڈسٹریبیوشن و کپڑا وزارت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined