بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے جے ڈی یو پر سخت حملہ کیا ہے۔ جمعہ (5 جولائی) کو پٹنہ ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے بہار میں گررہے پلوں کے بارے میں کہا ہے کہ جتنے بھی پل گر رہے ہیں، وہ سب جے ڈی یو کے دور حکومت میں بنے ہیں۔ اپنے 18 ماہ کے دور میں ہم نے جن پلوں کو منظوری تھی، وہ تو اب بننے شروع ہوں گے یا ٹینڈر کے عمل میں ہوں گے۔
Published: undefined
بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ جب میں نے محکمہ سنبھالا تو محکمہ میں پیسہ لانے میں چھ سے آٹھ مہینے لگے۔ 18 ماہ کے دور میں ہم نے پل کی منظوری دی تھی۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ 18 ماہ کے علاوہ جے ڈی یو کے پاس 17-18 سال تک دیہی امور کا محکمہ تھا۔ پل گر رہے ہیں، نیٹ و بھرتی کے پیپر لیک ہو رہے ہیں، مجرمانہ واقعات ہو رہے ہیں، بدعنوانی ہو رہی ہے، ایسی ہے یہ ڈبل انجن والی حکومت ہے جو کرپشن میں ملوث ہے۔ اس پر کوئی کچھ نہیں بول رہا ہے۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت کا کھیل حیرت انگیز ہے۔ ایک انجن کرپشن میں لگا ہوا ہے، ایک انجن جرائم میں لگا ہوا ہے۔ یہ ڈبل انجن والی حکومت ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ جن لوگوں کے پرچے لیک ہو رہے ہیں، جن لوگوں نے بے روزگاری بڑھائی، مہنگائی بڑھائی، جن لوگوں کے دور حکومت میں پل گرے، بہار کے لوگ انہیں اقتدار میں واپس نہیں لوٹنے دیں گے۔ جمعہ کو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے لکھا کہ 15 دنوں میں 12 پلوں کا گرنا کوئی عام واقعہ نہیں ہے۔ یہ کرپشن کی انتہا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جمعرات (4 جولائی) کو دیہی امور کے محکمے کے وزیر اشوک چودھری نے کہا تھا کہ پہلے یہ محکمہ آر جے ڈی کے پاس تھا اور تیجسوی یادو اس کے وزیر تھے۔ جب سے جے ڈی یو کو یہ محکمہ ملا ہے اس کے بعد انتخابات ہوئے۔ اب ہمارے پاس 20 دن کا وقت ہے تو بتائیں اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اشوک چودھری کے اس بیان کا تیجسوی یادو جواب دے رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز