وارانسی کے گیان واپی مسجد اور شرنگار گوری سے جڑے سبھی معاملوں کی اب ایک ساتھ سماعت ہوگی۔ اس تعلق سے ایک درخواست عدالت میں داخل کی گئی تھی جس پر پیر کے روز غور کرتے ہوئے ضلع جج ڈاکٹر اجئے کرشن وشویش نے اپنا حکم سنایا۔
Published: undefined
دراصل ماں شرنگار گوری معاملہ کی چار عرضی گزار لکشمی دیوی، سیتا ساہو، منجو ویاس اور ریکھا پاٹھک کی طرف سے عدالت میں درخواست دی گئی اور کہا گیا تھا کہ کرن سنگھ وِسین و دیگر کی طرف سے گیان واپی-ماں شرنگار گوری کے سلسلے میں داخل مقدموں کو ضلع جج کی عدالت میں منتقل کر ایک ساتھ اس پر سماعت کی جائے۔
Published: undefined
اس عرضی پر سبھی فریقین کی دلیل سننے کے بعد حکم کے لیے آج کی تاریخ طے کر دی گئی تھی۔ لکشمی دیوی، سیتا ساہو، منجو ویاس اور ریکھا پاٹھک کے وکیل سبھاش نندن چترویدی، سدھیر ترپاٹھی نے معاملوں کی سماعت ایک ساتھ کیے جانے کے حق میں اپنی بات رکھی تھی۔ وکلا نے کہا کہ گیان واپی کے سبھی معاملے ایک جیسے ہیں، ان کی الگ الگ سماعت نہیں ہونی چاہیئں۔ ان دلیلوں پر غور کرنے کے بعد عدالت نے حکم سنایا کہ سبھی 7 معاملوں کی سماعت ایک ساتھ ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula