جموں: صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے واپس لائے جانے والے جموں وکشمیر کے لوگوں کا گھر بھیجنے سے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور انہیں انتظامی قرنطینہ میں بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے اُن کا پروٹوکال کے مطابق علاج و معالجہ شروع کیا جاتا ہے اور جن کا ٹیسٹ منفی آرہا ہے انہیں گھر بھیج دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
موصوف صوبائی کمشنر نے ادھم پور میں میڈیا کو بتایا کہ 'ہمارے جو لوگ باہر ہیں چاہے وہ جموں کے ہیں یا وادی کے، انہیں مخصوص ٹرینوں کے ذریعے لایا جا رہا ہے، لیکن گھر بھیجنے سے پہلے ان کو یہاں اودھم پور میں الگ الگ مراکز پر ٹیسٹ کیا جائے گا اور پھر ان کی ٹیسٹ رپورٹ آنے تک انہیں انتظامی کورنٹائن میں رکھا جائے گا'۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ انتظامی کورنٹائن کے دوران جن کے ٹیسٹ مثبت آئیں گے ان کا پروٹوکال کے مطابق علاج معالجہ ہوگا اور جن کے ٹیسٹ منفی آئیں گے انہیں اپنے اپنے گھر بھیج دیا جائے گا۔ سنجیو کمار نے مزید کہا کہ ان لوگوں کا باقاعدہ رجسٹریشن کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد قریب ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ یونین ٹریٹری میں اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز