سری نگر: جموں وکشمیر حکومت نے آٹھ جولائی یعنی کل سے اس یونین ٹریڑی میں تمام پبلک پارکس اور باغات کو عوام کے لئے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم پبلک پارکس اور باغات میں داخل ہونے والے افراد کو داخلی پوائنٹس پر تھرمل اسکریننگ کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا اور انہیں ماسک کا استعمال کرنے کے علاوہ سماجی دوری کا بھی خاصہ خیال رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جموں و کشمیرانتظامیہ نے رواں برس مارچ کے تیسرے ہفتے میں کورونا وائرس کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے تمام پبلک پارکس اور باغات کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'آٹھ جولائی سے جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے جتنے بھی پارکس اور باغات ہیں وہ لوگوں کے لئے کھول دیئے جائیں گے۔ لوگ اب ان مقامات پر جاسکتے ہیں'۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ 'لیکن میری یہ درخواست ہوگی کہ جو لوگ بھی وہاں جائیں وہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے نافذ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں گے۔ ماسک کا استعمال لازمی ہے، ہاتھوں کو صاف رکھیں، ہم نے داخلی پوائنٹس پر سینیٹائزرس رکھے ہیں۔ ممکن ہو تو ساتھ بھی رکھیں'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'سماجی دوری کا بھی خاصہ خیال رکھیں۔ ہم نے داخلی پوائنٹس پر تھرمل اسکریننگ کا بھی انتظام رکھا ہے تاکہ ان ہی لوگوں کو اندر جانے دیا جائے جن میں کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں'۔
Published: undefined
قبل ازیں حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے گزشتہ شام دیر گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا: کہ 'جموں وکشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کی عنقریب اجازت دی جائے گی۔ تفصیلی گائیڈ لائنز اور ایس او پی بہت جلد جاری کیے جائیں گے۔ یہ ہدایات لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں منعقد ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جاری کیں'۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر بالخصوص وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس یونین ٹریٹری میں اب تک کورونا کے قریب نو ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ کورونا میں مبتلا زائد از 140 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined