نئی دہلی: سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران رہا ہونے والے تمام سزایافتہ اور زیر سماعت قیدی 15 دن کے اندر خود سپردگی کر دیں۔ جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس سی ٹی روی کمار پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ کورونا وبا کے دور میں ہنگامی ضمانت پر رہا ہونے والے تمام سزایافتہ اور زیر سماعت قیدی خود سپردگی کے بعد مجاز عدالتوں میں باقاعدہ ضمانت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
Published: undefined
بنچ نے مزید کہا کہ خود سپردگی کے بعد رہا ہونے والے تمام سزایافتہ قیدی اپنی سزاؤں کی معطلی کے لیے مجاز عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ کہ جب ملک میں کورونا کی وبا اپنے عروج پر تھی تو جیلوں میں قید متعدد زیر سماعت اور سزا یافتہ قیدیوں کو ہنگامی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ رہا ہونے والے بیشتر زیر سماعت قیدی غیر گھناؤنے جرائم کا سامنا کر رہے تھے۔
Published: undefined
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی جانب سے سال 2019 میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس وقت تک مختلف جرائم کے الزام میں 4.78 لاکھ قیدی بھارتی جیلوں میں بند تھے جو کہ جیل کی مجموعی گنجائش سے 18.5 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی این سی آر بی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جیل میں بند کل قیدیوں میں سے 69.05 فیصد ایسے قیدی ہیں جنہیں مقدمات میں سزا نہیں ہوئی اور وہ زیر سماعت قیدیوں کے طور پر ملک کی مختلف جیلوں میں بند تھے۔
Published: undefined
کامن ویلتھ ہیومن رائٹس انیشیٹو (سی ایچ آر آئی) کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 27 مئی 2020 سے 14 دسمبر 2020 تک ملک بھر کی جیلوں میں بند 18157 قیدی اور جیل کا عملہ کورونا انفیکشن سے متاثر ہوا تھا۔ سی ایچ آر آئی کے اعداد و شمار کے مطابق، سال 2020 میں صرف اتر پردیش کی جیلوں میں کورونا کے تقریباً 7000 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر کی جیلوں میں کورونا انفیکشن کے 2752 اور آسام کی جیلوں میں 2496 کیس رپورٹ ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز