قومی خبریں

یوپی: دونوں ایوانوں میں بجلی کی بڑھی شرحوں کے خلاف احتجاج

اسمبلی اور قانون ساز کونسل میں اپوزیشن نے بجلی کی بڑھی شرحوں کو واپس لینے کے مطالبے کے سلسلے میں زوردار ہنگامہ کیا۔ ہنگامے کی وجہ سے وقفہ سوال نہیں ہوسکا۔

UNI
UNI تصویر: سماجوادی پارٹی کے ایم ایل سی

اترپردیش اسمبلی کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج بجلی کی نذر ہوگئی۔ اسمبلی کے اسپیکر ہردے نارائن دکشت اور قانون ساز کونسل کے چیئرمین رمیش یادو نے اپنے اپنے ایوانوں میں ہنگامہ کرنے والے اراکین سے کئی بار امن برقرار رکھنے کی اپیل کی اوران سے اپنی اپنی سیٹوں پر بیٹھنے کی درخواست کی۔ ان کے منع کر نے کے باوجود ہنگامہ جاری رہا۔ شور شرابے کے چلتےدونوں ایوانوں کی کارروائی اگلے دن تک کےلئے ملتوی کرنی پڑی۔

Published: 14 Dec 2017, 7:22 PM IST

UNI

دریں اثنا، اسمبلی میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے حکومت پر ضدی رویہ اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ کانگریس اور سماجوادی پارٹی(ایس پی) کے اراکین ایوان کے درمیان (ویل) میں آکر مسلسل نعرے بازی کر تے رہے۔ وندے ماترم ختم ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نعرے لگاتے ہوئے ویل میں آگئے۔

Published: 14 Dec 2017, 7:22 PM IST

UNI

ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے 15منٹ اور بعد میں 12.20 بجے تک ملتوی کر نی پڑی۔تیسری بار کارروائی شروع ہوتے ہی ویل میں آئے اپوزیشن اراکین نے اپنی سیٹوں پر واپس جانے کی اسپیکر دکشت کی اپیل کو نظر انداز کیا۔ ہنگامہ بدستور جاری رہا۔ سماجوادی اراکین لال ٹوپی لگا کر آئے تھے۔ ٹوپیوں پر لاٹھی، گولی کی سرکارنہیں چلے گی، بجلی کی بڑھی شرحیں واپس لو، صحافیوں پر حملے بند کرو جیسے نعرے لکھے تھے۔ اسی طرح کے نعرے وہ ویل میں آکر بھی لگارہے تھے۔

Published: 14 Dec 2017, 7:22 PM IST

UNI
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Dec 2017, 7:22 PM IST