قومی خبریں

اترکاشی ٹنل حادثہ: اتراکھنڈ کانگریس کے سبھی اراکین اسمبلی ’ریٹ مائنرس‘ کو دیں گے ایک ماہ کی تنخواہ

ریٹ ہول مائنرس کے ٹیم لیڈر وکیل حسن نے بتایا کہ سبھی کو لگتا ہے اس ریسکیو آپریشن میں انھیں کافی پیسہ ملے گا، لیکن پیسہ نہیں بھی ملا تو کوئی افسوس نہیں، خوشی اس بات کی ہے کہ 41 مزدور زندہ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

اترکاشی کے سلکیارا ٹنل میں 17 دنوں سے پھنسے مزدوروں کو بہ حفاظت باہر نکالنے میں اہم کردار نبھانے والے ’ریٹ ہول مائنرس‘ کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ انھوں نے محض 12 گھنٹے میں 14 میٹر کا راستہ بنا کر مزدوروں کے باہر آنے کا راستہ بنا دیا تھا۔ اب اتراکھنڈ کانگریس نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کے سبھی اراکین اسمبلی ریٹ ہول مائنرس کو اپنی ایک مہینہ کی تنخواہ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سبھی ریٹ مائنرس کو ترغیبی رقم دی ہے۔

Published: undefined

دراصل یہ ریٹ مائنرس دہلی سے اترکاشی کے سلکیارا پہنچے تھے۔ 12 لوگوں کی ٹیم نے 16 دن سے چل رہے ریسکیو آپریشن کو انجام تک پہنچایا۔ مشینیں ٹوٹتی رہیں، لیکن ان کا حوصلہ برقرار رہا۔ ٹنل میں پسرے ملبہ اور لوہے کے رخنات کو چیر کر جب ریٹ مائنرس مزدوروں تک پہنچے تو ان کی آس کو مانو سانس مل گئی۔

Published: undefined

جب ریٹ مائنرس اسکیپ تنل سے داخل ہوئے تو انھیں دیکھ کر مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ریٹ مائنرس کے کردار کا اندازہ بھی اندر پھنسے مزدوروں کو نہیں تھا۔ ٹنل میں ایک ایک کر نسیم، محمد ارشاد، منا، مونو، ناصر اور فیروز داخل ہوئے۔ مزدوروں نے انھیں اپنے سینے سے لگا لیا۔ مزدور اپنی 17 دنوں کی تکلیف لمحہ بھر میں بھول بیٹھے۔ مزدوروں نے ریٹ مائنرس کو چاکلیٹ دی اور تصویر کھنچوائی۔

Published: undefined

راکویل کے ٹیم لیڈر نے رات 11 بجے ٹیم کو تیار کیا۔ ٹیم لیڈر وکیل حسن نے کافی محنت کی۔ ریٹ مائنرس ٹیم کے رکن ناصر اور مونو نے کہا کہ انھیں 25 نومبر کی شب 11 بجے وکیل حسن کا فون آیا تھا۔ وکیل حسن سمیت سبھی 12 اراکین رات میں ہی دہلی سے روانہ ہوئے اور 26 نومبر کی دوپہر بعد سلکیارا پہنچ گئے۔ وکیل نے بتایا کہ سبھی کو لگتا ہے کہ اس ریسکیو آپریشن میں انھیں کافی پیسہ ملے گا۔ لیکن پیسہ نہیں بھی ملا تو کوئی تکلیف نہیں ہے۔ خوشی اس بات کی ہے کہ 41 مزدوروں کو بچانے میں انھوں نے اہم کردار نبھایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined