آسام میں سبھی مدارس کو اپنی مکمل تفصیلات ریاستی حکومت کے پاس جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے لیے مدارس کے ذمہ داران کو یکم دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ مدارس کو اپنی جگہ، اساتذہ اور ادارہ سے جڑی سبھی جانکاری دینے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک سینئر افسر نے بتایا کہ بدھ کے روز پولیس ڈائریکٹر جنرل بھاسکرجیوتی مہنت، سیکنڈری ایجوکیشن ڈائریکٹر ممتا ہوجائی، سرکردہ سرکاری افسران اور مدارس کے نمائندوں کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ سبھی مدارس کو اپنی تفصیلات حکومت کو دینی ہوگی اور اس کے لیے یکم دسمبر آخری تاریخ ہے۔
Published: undefined
سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ مدارس کو ان تنظیموں کے ذریعہ سے سیکنڈری ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کو اپنی تفصیلات دینی ہوں گی جن کے تحت وہ کام کرتے ہیں۔ یعنی مدارس کے ذمہ داران براہ راست اپنی تفصیلات جمع نہیں کریں گے بلکہ اس ادارہ کی طرف سے تفصیلات جمع کیے جائیں گے جس کے تحت مدارس چل رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں آسام کے کچھ مدارس میں پڑھا رہے اساتذہ پر انگلیاں اٹھائی گئی تھیں۔ کچھ اساتذہ کو گرفتار بھی کیا گیا تھا جن پر الزام ہے کہ وہ اے کیو آئی ایس اور انصاراللہ بنگلہ ٹیم (اے بی ٹی) سے مبینہ طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد ریاست کے کئی مدارس جانچ کے دائرے میں آ گئے تھے۔ رواں سال اب تک ریاست میں شدت پسند تنظیموں سے رابطہ کے الزام میں اساتذہ سمیت مجموعی طور پر 47 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined