راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) صدر لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور رکن اسمبلی تیج پرتاپ یادو نے مسلسل بغاوتی تیور اپناتے ہوئے ہیں اور ایک مرتبہ پھر اپنے مخالفین پرنشانہ لگایاہے ۔
Published: undefined
مسٹر یاد ونے اب مشہورو معروف شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کی مشہور نظم ” کرشن کی چیتاﺅ نی “ کے کچھ حصوں کو اپنے فیس بک پر شیئر کر کے اپنے مخالفین پر سخت حملہ کیا ۔ اس فیس بک پوسٹ میں وہ کسے دریودھن بتارہے ہیں اس کا تو انہوں نے ذکر نہیں کیا لیکن ان کا اشارہ اپنے چھوٹے بھائی اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کی جانب معلوم ہوتا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل بھی رکن اسمبلی تیج پرتاپ یادو خود کو کرشن اور اپنے چھوٹے بھائی و اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کو ارجن بتا چکے ہیں۔ ایک ٹوئٹ کے توسط سے انہوں نے یہاں تک کہہ دیا تھاکہ کوئی لاکھ کوشش کر لے لیکن کرشن۔ ارجن کی جوڑی کو کوئی توڑ نہیں سکتا ہے ۔ انہوں نے دنکر کی نظم کی وضاحت کرتے ہوئے فیس بک پوسٹ کیاکہ ”دوستی کی راہ دکھانے کیلئے ، سب کو راہ راست پر لانے کیلئے ، دریودھن کو سمجھانے کیلئے ، ہولناک تباہی سے بچانے کیلئے ، بھگوان ہستینا پور آئے ، پانڈﺅں کا پیغام لائے ، دو انصاف تو آدھا دو ، لیکن اگر اس میں بھی کوئی رکاوٹ ہوتو صرف پانچ گاؤں دے دو ، اپنی ساری زمین رکھو ، ہم وہیں خوشی سے کھائیں گے اور اہل خانہ پر تلوار نہ اٹھائیں گے ۔
دریودھن وہ بھی دے نہ سکا ، آشیش سماج کی لے نہ سکا ، الٹے ہری کو باندھنے چلا ، جو تھا اسادھیہ سادھنے چلا ، جب تباہی انسان پر آتی ہے پہلے ضمیر مردہ ہوجاتاہے ، ہر ی نے بھیشن ہنکار کیا اپنا ، اپنا سوروپ وستار کیا ، ڈمگ ۔ ڈمگ دگج ڈولے ، بھگوان کوپت ہوکر بولے ، زنجیر بڑھا کر سادھ مجھے ، ہاں ہاں دوریودھن باندھ مجھے ۔
Published: undefined
اس سے قبل بھی رکن اسمبلی مسٹر یادو نے اپوزیشن لیڈر اور اپنے چھوٹے بھائی تیجسوی پرساد یادو کے مشیر سنجے یادو کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں پرواسی صلاح کار کہا تھا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا تھاکہ پرواسی صلاح کار ہریانہ میں اپنے کنبہ میں سے کسی کو سرپنچ تک بھی نہیں بنا سکتے ہیں تو ہمارے ارجن کو وہ خاک وزیراعلیٰ بنائیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے اور اپنے حامیوں کی جان کو خطرہ بھی بتایا تھا۔ ساتھ ہی الزام لگایاتھاکہ سنجے یادو ان کا قتل بھی کروا سکتے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے دودن قبل دہلی جانے کے بعد رکن اسمبلی تیج پرتاپ یادو کل رات سڑک کے راستے دہلی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ پوچھنے پر رکشا بندھن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ ان کی بہنیں دہلی میں ہیں۔ حالانکہ بتایاجارہاہے کہ وہ پارٹی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے ساتھ ہی اپوزیشن لیڈر کی شکایت کرنے کیلئے آرجے ڈی صدر کے پاس گئے ہیں۔ آرجے صدر ان دنوں اپنی بڑی بیٹی اور راجیہ سبھار رکن میسا بھارتی کے دہلی واقع سرکاری رہائش پر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز