الیکشن کمیشن نے کانگریس کی شکایت پر آج ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اہم ہدایت جاری کی ہے۔ کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ووٹرس کو لبھانے کے لیے ملک بھر میں لگائے گئے ہورڈنگز، بینرس اور پوسٹرس کو 24 گھنٹوں کے اندر ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی کمیشن نے اس تعلق سے ہوئی کارروائی کی رپورٹ 21 مارچ کی شام 5 بجے تک پیش کرنے کو کہا ہے۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن نے یہ قدم کانگریس کی طرف سے کی گئی اس شکایت کے بعد اٹھایا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ پارٹیاں اپنی حصولیابیاں ظاہر کرنے کے لیے بینرس و پوسٹرس لگا رہی ہیں۔ کانگریس نے کمیشن سے کی گئی شکایت میں چنندہ سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ملک بھر میں لگائے گئے اہم مقامات پر ووٹرس کو لبھانے والے بینر، پوسٹر و ہورڈنگ کا تذکرہ کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق یعنی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
Published: undefined
اس شکایت کے بعد کمیشن نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے کابینہ سکریٹری سمیت مکل کے چیف سکریٹریز کو خط لکھ کر ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈس، ایئرپورٹس، سرکاری بسوں، ٹیلی فون و بجلی کے کھمبوں اور سرکاری عمارتوں وغیرہ پر لگے سیاسی اشتہارات کو فوراً ہٹوانے کی ہدایت دی ہے۔ کمیشن نے اس دوران جگہ جگہ دیواروں پر لکھے گئے نعروں کو بھی مٹانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز