قومی خبریں

کانگریس اور یوتھ کانگریس کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دئے گئے: اجے ماکن

اجے ماکن نے کہا، ’’سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جو کارروائی بی جے پی کے خلاف ہونی چاہئے وہ ملک کی مرکزی حزب اختلاف کی پارٹی کے خلاف ہو رہی ہے جس کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر اجے ماکن / ویڈیو گریب</p></div>

کانگریس لیڈر اجے ماکن / ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: کانگریس نے مرکزی حکومت پر بڑا الزام لگایا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ کانگریس اور یوتھ کانگریس کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ یہ اطلاع  اجے ماکن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران فراہم کی۔ اجے ماکن نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، صرف اکاونٹس ہی منجمد نہیں کئے گئے بلکہ جمہوریت پر تالا لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آیا اب ایک ہی سیاسی پارٹی کی مرضی چلے گی؟ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے پہلے ایسا کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ حکومت کیا چاہتی ہے! انہوں نے بتایا کہ  محکمہ انکم ٹیکس نے 210 کروڑ روپے کی وصولی مانگی ہے جبکہ اس میں کانگریس ارکان کی عطیات جمع تھیں۔

Published: undefined

اجے ماکن نے کہا کہ اکاونٹس کا یہ منجمد کیا جانا دراصل 2018-19 میں انکم ٹیکس کی خلاف ورزی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا یہ پیسہ کارپوریٹ گھرانوں سے نہیں آیا، بلکہ یہ رقم کراوڈ فندنگ کے ذریعہ جمع کی گئی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جو کارروائی بی جے پی کے خلاف ہونی چاہئے وہ ملک کی مرکزی حزب اختلاف کی پارٹی کے خلاف ہو رہی ہے اور اس کی آزاد ہندوستان میں مثال نہیں ملتی۔

Published: undefined

ماکن نے بتایا کہ کانگریس نے انکم ٹیکس ٹربیونل میں درخواست دی ہے کیونکہ پارٹی نہ تو بینک میں رقم جمع کر سکتی ہے اور نہ نکال سکتی ہے جس کی وجہ سے پارٹی کو بنیادی تنخواہیں ادا کرنے میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔ انہوں نے معاملہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ معاملہ سال 2018-19 کا ہے، جس میں انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے میں 40 سے 45 دن کی تاخیر ہوئی تھی لیکن اس پر اب عین انتخابات سے قبل اکاونٹس منجمد کرنا اپنے آپ میں  حکومت کی نیت پر سوال کھڑا کرتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ ان اکاونٹس میں کانگریس ورکروں نے اپنی تنخواہ میں سے تقریباً 14 لاکھ روپے جمع کرائے تھے، جس  کے لئے اب 210 کروڑ روپے مانگے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس آنے والے دنوں میں اس معاملہ کو لے کر سڑکوں پر اترے گی اور وہ خود ابھی راہل گاندھی کے پاس جا رہے ہیں اور ان کو پورے معاملے سے آگاہ کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined