قومی خبریں

علی گڑھ: تیز رفتار کا خطرناک انجام، ٹریکٹر ٹرالی میں گھس گئی بائک، 4 نوجوانوں کی موت

واقعہ تھانہ جواں علاقے کے انوپ شہر روڈ کے چھیرت میں پیش آیا۔ چاروں نوجوان میلہ دیکھ کر لوٹ رہے تھے۔ یہ سبھی بلند شہر کے رہنے والے اور آپس میں رشتہ دار تھے۔

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

تیز رفتار ایک بار پھر نوجوانوں کی موت کی وجہ بنی ہے۔ اس بار اتر پردیش کے علی گڑھ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ میلہ دیکھ کر ایک ہی بائک پر سوار 4 نوجوان گھر لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران توازن بگڑ گیا اور گاڑی سیدھے ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے گھس گئی۔ اس میں چاروں نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بائک کافی تیز رفتار سے آ رہی تھی اور چاروں نوجوان ہیلمیٹ بھی نہیں پہنے ہوئے تھے۔ یہ سبھی بلند شہر کے رہنے والے تھے اور آپس میں ایک دوسرے کے رشتہ دار تھے۔ یہ واقعہ تھانہ جواں علاقے کے انوپ شہر روڈ کے چھیرت کا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

Published: undefined

عینی شاہدین نے بتایا کہ چاروں نوجوان بائک سے ہفتہ کی رات میلہ دیکھ کر واپس لوٹ رہے تھے۔ چھیرت علاقے کے پاس پہنچنے پر ٹریکٹر کی لپیٹ میں آ گئے، جس سے سبھی سنگین طور پر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو جے این میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران چاروں نوجوان کی موت ہو گئی۔ پولیس نے مہلوکین کے اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دی۔ چاروں نوجوان کی شناخت وکاس، یش، سنیل اور روی ڈیبائی کے طور پر ہوئی ہے جو دولت پور خرد کے رہنے والے تھے۔

Published: undefined

مہلوکین نوجوانوں کے رشتہ دار شیام سنگھ نے بتایا کہ چاروں ایک ہی گاؤں کے تھے۔ علی گڑھ میلہ دیکھنے کے لیے پہنچے تھے۔ واپسی کے وقت راستے میں چھیرت کے پاس ان کی بائک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ پولس نے فون کرکے انہیں حادثہ کی اطلاع دی۔ سبھی نوجوان 21 سے 22 سال کی عمر کے تھے۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو جے این میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا لیکن ان کی جان نہیں بچائی جا سکی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مورچری بھیجا گیا۔ لوگوں نے بتایا کہ بائک کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ  تھی اور اس پر 4 نوجوان سوار تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined