علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبا نے انتباہ دیا ہے کہ اگر طلبا یونین انتخابات کی تاریخوں کا فوری اعلان نہیں کیا گیا تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔ خیال رہے کہ اے ایم یو میں 2018 سے انتخابات نہیں ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے طلبا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
Published: undefined
طلبا رہنما جنیب حسن نے کہا کہ وائس چانسلر الیکشن نہ کروا کر طلبا کے حقوق پامال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "انتخابات کو ہوئے چار سال ہو گئے ہیں۔ ہم نے کچھ نہیں کہا کیونکہ درمیان میں وبائی بیماری تھی لیکن اب ہم انتخابات کے انعقاد میں کوئی تاخیر قبول نہیں کریں گے۔"
Published: undefined
دریں اثنا، اے ایم یو کے پراکٹر وسیم علی نے کہا، "انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کورونا کی وبائی بیماری کی وجہ سے ہوئی تھی۔ اب جب کہ صورتحال بہتر ہوئی ہے، چیزیں آہستہ آہستہ پٹری پر آ رہی ہیں۔ طلبا یونین کے انتخابات جلد ہی کرائے جائیں گے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined