اتر پردیش واقع علی گڑھ میں ایک لڑکے نے گزشتہ دنوں 16 سالہ دلت لڑکی کا قتل کر دیا تھا، اور اب اس معاملے میں پولس نے انکشاف کیا ہے کہ واقعہ فحش فلم دیکھنے کے بعد پیش آیا۔ اقرا آباد تحصیل کے کولاس گاؤں میں سرزد ہوئے اس واقعہ میں پولس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ جس دلت لڑکی کا قتل ہوا ہے وہ ذہنی طور سے کمزور اور بولنے سے معذور تھی۔
Published: undefined
قتل واقعہ کی تفتیش کے بعد پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے اور اس نے بتایا ہے کہ اتوار کی دوپہر اس نے بلو فلم (فحش فلم) دیکھنے کے بعد لڑکی کے ساتھ زنا کرنے کی کوشش کی۔ مخالفت کرنے پر ملزم نے اسے جان سے مار دیا۔ ایک سینئر پولس افسر نے اس سلسلے میں کہا کہ ملزم لڑکے کے مطابق اسے معلوم تھا کہ لڑکی بول نہیں سکتی ہے اور دوپہر کے وقت سناٹا کا فائدہ اٹھا کر غلط کام کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران جب نابالغ دلت لڑکی نے احتجاج کیا تو لڑکے نے اس کا دوپٹے سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔
Published: undefined
ملزم پر تعزیرات ہند کی دفعات سمیت پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایس سی، ایس ٹی ایکٹ کے تحت بھی کیس درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ثبوت مٹانے کو لے کر بھی تعزیرات ہند کے سیکشن 201 کے تحت معاملہ درج ہوا ہے۔ دراصل ملزم نے لڑکی کی لاش کو دوسری جگہ لے جانے کی کوشش کی تھی اور ساتھ ہی اس کی چپلوں و دوپٹہ بھی چھپانے کی کوشش کی تھی۔ حالانکہ ان سبھی چیزوں کو پولس نے برآمد کر لیا ہے۔
Published: undefined
معاملے کی جانچ کرتے ہوئے پولس نے کئی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی تھی۔ اس دوران ایک نابالغ لڑکے پر شبہ ہوا۔ سختی کرنے پر اس نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ 28 فروری کو وہ کھیت پر تھا اور موبائل پر فحش فلم دیکھ رہا تھا۔ دوپہر کے وقت لڑکی کھیت پر پانی پینے آئی جب کسی بہانے سے وہ اسے جے سنگھ کی کھیت پر لے گیا اور اس کے ساتھ زنا کرنے کی کوشش کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز