قومی خبریں

جوشی مٹھ کی طرح علی گڑھ کے مکانات میں بھی دراڑیں، لوگوں میں دہشت، بلدیہ کی ٹیم کرے گی جانچ

یوپی کے علی گڑھ شہر میں بھی جوشی مٹھ کی طرح مکانات میں دراڑیں پائی گئی ہیں، جس سے مقامی باشندگان خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

علی گڑھ: اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ شہر کے سینکڑوں مکانات اور دیگر عمارتوں میں دراڑیں پڑنے کے بعد اسے ’ڈوبتا شہر‘ قرار دیا گیا ہے اور ملک بھر میں اس کے حوالہ سے ہلچل پائی جاتی ہے۔ دریں اثنا، یوپی کے علی گڑھ شہر میں بھی جوشی مٹھ کی طرح مکانات میں دراڑیں پائی گئی ہیں، جس سے مقامی باشندگان خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ علی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر راکیش کمار یادو نے کہا ’’ہم اپنی ٹیم بھیجیں گے اور جانچ کی جائے گی کہ ایسا کیوں ہوا۔‘‘

Published: undefined

مقامی لوگوں کے مطابق حکومت کی جانب سے اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت پائپ لائن بچھائی گئی تھی، جو اب مبینہ طور پر لیک ہو رہی ہے، جس سے دراڑیں پڑ رہی ہیں۔ کنواری گنج علاقے میں مکانات میں دراڑیں پڑنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ مقامی رہائشی منصور علی نے بتایا کہ دراڑیں نظر آئے ہوئے تین چار دن ہو گئے ہیں اور اس بارے میں محکمہ کو آگاہ کیا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی مدد فراہم نہیں کی گئی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ جوشی مٹھ میں رواں ماہ کے آغاز میں سینکڑوں گھروں میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی تھیں۔ جس کے بعد متعدد خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، ان 86 عمارتوں کو منہدم کئے جانے کے احکامات دیئے گئے ہیں جو غیر محفوظ ہیں۔ مقامی افراد اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور معاوضہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جوشی مٹھ ضلع انتظامیہ نے ’ڈوبتے شہر‘ میں رہنے کے لیے غیر محفوظ مکانات پر ریڈ کراس کے نشانات لگا دیئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined