قومی خبریں

نتن گڈکری پر جہیز کو فروغ دینے کا لگا الزام، اکشے کمار کے ویڈیو کو کیا تھا شیئر

نتن گڈکری اور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کاروں میں سیٹ بیلٹ اور ایئر بیگ کی اہمیت کو بیان کرنے والی ایک ویڈیو کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جہیز کو فروغ دے رہا ہے۔

نتن گڈکری، تصویر آئی اے این ایس
نتن گڈکری، تصویر آئی اے این ایس 

کاروں میں سیٹ بیلٹ اور ایئر بیگ کی اہمیت پر بڑھتی توجہ کے درمیان، روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اب اس ویڈیو کو لے کر نتن گڈکری اور اکشے کمار لوگوں کے نشانے پر آگئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جہیز کو فروغ دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے ذریعے جہیز کے نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ بھارت میں جہیز لینا یا دینا قابل جرم سزا ہے۔

Published: undefined

شیو سینا لیڈر پرینکا چترویدی نے کہا کہ "یہ مسائل سے بھرا اشتہار ہے۔ ایسی تخلیقات کو کون پاس کرتا ہے؟ کیا حکومت اس اشتہار کے ذریعے سیکورٹی کو فروغ دینے کے لیے پیسہ خرچ کر رہی ہے یا ایسے اشتہار کے ذریعہ جہیز کو بڑھاوا دے رہے ہیں"۔ ترنمول کانگریس کے قومی ترجمان ساکیت گوکھلے نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کی جانب سے جہیز کے نظام کو سرکاری طور پر بڑھاوا دینے والے اشتہار کو دیکھنا برا ہے۔

Published: undefined

ویڈیو میں کیا ہے؟

اکشے کمار کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے، 'شادی کے بعد اپنی بیٹی کو گاڑی میں رخصت کرتے ہوئے ایک شخص کہتا ہے کہ گاڑی میں سن روف اور جدید ترین میوزک سسٹم سمیت تمام جدید سہولیات موجود ہیں۔ اس پر پولیس اہلکار کا کردار ادا کرنے والے اکشے کمار کا کہنا ہے کہ گاڑی میں صرف دو ایئر بیگز ہیں۔ ویڈیو میں گاڑیوں میں چھ ایئر بیگ ہونے سے حفاظتی فوائد کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں گاڑی بدل دی جاتی ہے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعہ کو 6 ایئر بیگ کی حمایت میں ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ انہوں نے لکھا، '6 ایئر بیگز والی گاڑی میں سفر کرکے زندگی کو محفوظ بنائیں۔'

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined