لکھنؤ: اومیش پال قتل کیس کے ملزم عتیق احمد کے مفرور بیٹے اسد احمد کو یوپی ایس ٹی ایف نے جھانسی میں ایک انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا ہے۔ اسد کے علاوہ شوٹر غلام محمد بھی ایس ٹی ایف کے ہاتھوں مارا گیا۔ اس انکاؤنٹر پر ایس پی (سماجوادی پارٹی) کے صدر اکھلیش یادو نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے فرضی قرار دیا ہے۔
Published: undefined
ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کیا ’’بی جے پی حکومت جھوٹے انکاؤنٹر کر کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی والے عدالت پر یقین نہیں رکھتے۔ آج کے اور حالیہ انکاؤنٹرز کی مکمل جانچ ہونی چاہیے اور مجرموں کو بخشا نہیں جانا چاہیے۔ صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے کا حق حکومت کو نہیں ہوتا، بی جے پی بھائی چارے کے خلاف ہے۔‘‘
Published: undefined
وہیں، یوپی ایس ٹی ایف کے اس انکاؤنٹر پر اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ’’ہم نے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت ایسے مافیا اور خوفناک مجرموں کے خلاف مہم شروع کی ہے، جس کے بامعنی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ 24 فروری کو پریاگ راج کے گھومن گنج تھانہ علاقے میں ایک اور واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ایک اہم گواہ اومیش پال کا قتل ہوا، جس میں ہمارے دو بہادر ساتھی جو اس گواہ کی حفاظت پر مامور تھے، شہید ہو گئے تھے۔‘‘
Published: undefined
اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ اس وقت سے اتر پردیش پولیس نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور وقتاً فوقتاً کارروائی بھی کی جاتی ہے۔ اس واقعے کے سلسلے میں جن پانچ افراد کی شناخت کی گئی تھی ان پر پانچ پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان میں ارمان، اسد، گڈو اور صابر شامل تھے۔ وہیں، یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس انکاؤنٹر کے بعد لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے میٹنگ طلب کی، سی ایم یوگی نے یوپی ایس ٹی ایف کے علاوہ ڈی جی پی، اسپیشل ڈی جی لاء اینڈ آرڈر اور پوری ٹیم کی تعریف کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز