قومی خبریں

یوپی کے عوام بی جے پی کی ہار کا جلوس نکالیں گے: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مہم شروع کرنے سے قبل حملہ بولتے ہوئے کہا کہ عوام بی جے پی کی ہار کا جلوس نکالیں گے

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

لکھنؤ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز سے یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مہم جوئی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ امت شاہ وزیر اعظم نریدنر مودی کے وارانسی دورے سے قبل وارانسی پہنچے اور بی جے پی کے اجلاس کے دوران کارکنان سے خطاب کیا۔

Published: undefined

قبل ازیں، امت شاہ کے دورے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ یوپی میں ہار کے خوف سے بی جے پی کی قیادت میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے لیڈران بار بار یوپی کا دورہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’یوپی میں اپنی ہار سامنے دیکھ کر بی جے پی کی اعلیٰ قیادت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس لئے ہر ہفتہ کوئی نہ کوئی دوڑا چلا آ رہا ہے۔ یوپی میں بی جے پی کا ہار کا خوف جتنا زیادہ بڑھے گا اتنے ہی یوپی میں بی جے پی کے لیڈران کے دورے بھی بڑھیں گے۔ یوپی کے عوام لکھیم پور کی جیت میں بی جے پی کی ہار کا جلوس نکالیں گے۔‘‘

Published: undefined

اس سے پہلے کنبہ پروری کے حوالہ سے اکثر بی جے پی کے نشانہ پر رہنے والی سماجوادی پارٹی کے بربراہ اکھلیش یادو نے جوابی حملہ بولتے ہوئے جمعرات کو بی جے پی کو سب سے بڑی کنبہ پرست پارٹی قرار دیا۔ اکھلیش یادو نے مظفرنگر کے بڑھانہ علاقہ میں سماجوادی پارٹی کے ’کشیپ مہاسمیلن‘ میں کہا، ’’بی جے پی سب سے بڑی کنبہ پرست پارٹی ہے۔ بی جے پی کو اپنی کنبہ پروری نظر نہیں آتی۔‘‘

Published: undefined

اکھلیش یادو نے اپنی پارٹی کو سماجوادی کنبہ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’سماجوادی پارٹی سماجوادی کنبہ ہے۔ ہم سبھی سماجوادی کنبہ کے لوگ ہیں۔ سماجوادی پارٹی لگاتار لوگوں کو جوڑنے کا کام کر رہی ہے۔ کئی چھوٹی جماعتوں کو بھی ساتھ لیا ہے۔‘‘ خیال رہے کہ بی جے پی کنبہ پروری کے مسئلہ پر سماجوادی پارٹی اور ملائم سنگھ کنبہ پر حملہ آور رہتی ہے۔ وزی اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اکثر اپنی تقاریر میں سماجوادی پارٹی کو ایک کنبہ کی پارٹی قرار دیتے رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined