قومی خبریں

’انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پر اگنی ویر اسکیم بند ہوگی‘، اکھلیش یادو کا نوجوانوں سے وعدہ

اکھلیش یادو نے کہا کہ نوجوان جب امتحان دینے گئے تو پیپر لیک ہو گیا، یہ پہلی حکومت ہے جس کا لیکیج نہیں رک رہا ہے۔ یہ حکومت نوکریاں نہیں دینا چاہتی اس لیے پیپر لیک کرا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو /&nbsp; ویڈیو گریب</p></div>

اکھلیش یادو /  ویڈیو گریب

 

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایٹہ میں ’آئین بچاؤ‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آج بی جے پی کی مرکزی و ریاستی حکومتوں پر جم کر حملہ کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بی جے پی نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کی سب سے خطرناک ’پریوار‘ (کنبہ) ہے۔ لوگوں کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے یہ اب کہہ رہی ہے کہ ریزرویشن ختم نہیں ہوگا۔ سوال یہ ہے کہ جب حکومت کی بڑی کمپنیاں فروخت ہو جائیں گی تو کیا ان میں ریزرویشن ہوگا؟

Published: undefined

اکھلیش یادو ایٹہ سے ایس پی امیدوار دیویش شاکیہ کی حمایت میں ’آئین بچاؤ‘ ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئین بچے گا تو ہی جمہوریت بچے گی اور جمہوریت بچے گی تو ہی ووٹ دینے کا حق بچے گا۔ انہوں نے نوجوانوں سے وعدہ کیا کہ اس بی جے پی حکومت نے جو اگنی ویر اسکیم لائی ہے، انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کے بعد اس کو ختم کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی چیف نے کہا کہ بی جے پی نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کا سب سے خطرناک ’پریوار‘ (کنبہ) ہے۔ اس کے ساتھ ایک سب سے خطرناک خاندان (آر ایس ایس) ہے جو ریزرویشن ختم کرنا چاہتا تھا۔ اب ان کو ووٹ چاہئے تو کہہ رہے ہیں کہ ریزرویشن ختم نہیں ہوگا۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر حکومت کی بڑی کمپنیاں فروخت ہو جائیں تو کیا ان میں ریزرویشن ہوگا؟ اکھلیش یادو نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ نوجوان جب امتحان دینے گئے تو پیپر لیک ہو گیا، یہ پہلی حکومت ہے جس کا لیکیج نہیں رک رہا ہے۔ یہ حکومت نوکریاں نہیں دینا چاہتی اس لیے پیپر لیک کرا رہی ہے۔ الیکٹورل بانڈ پر بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ انہوں (بی جے پی) نے اس کمپنی سے چندہ لیا ہے جو کورونا ویکسین بنا رہی تھی۔

Published: undefined

اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ مغرب سے جو ہوا چلی ہے اس سے بی جے پی کا صفایا ہوتا جا رہا ہے۔ بتایئے کہ انہوں نے گزشتہ سالوں میں ایٹہ کو کیا دیا؟ اسپتال میں کسی غریب کا علاج نہیں ہو رہا ہے۔ ابھی تک یہ کوئی پاور پلانٹ نہیں لگا سکے۔ ان کی سمجھ میں نہیں آ رہا ہے اور ان کے پاس جواب نہیں ہے کہ نوکریاں کیوں نہیں دے رہے ہیں۔ ایس پی صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے دہلی کے وزیر اعلیٰ پر جھوٹا مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا ہے اور لاکھوں ایس پی کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کرا دیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined