قومی خبریں

اکھلیش یادو کی ریلی میں لے جانے کا کیا وعدہ، پہنچا دیا امت شاہ کی ریلی میں، ایس پی سربراہ نے شیئر کیا ویڈیو

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں ایک شخص دعویٰ کر رہا ہے کہ اسے ایس پی کی ریلی میں کہہ کر لایا گیا تھا، لیکن پہچا دیاگیا امت شاہ کی ریلی میں۔

<div class="paragraphs"><p>ایس پی کی ریلی میں لے جانے کا دعویٰ کرنے والا شخص / ویڈیو گریب</p></div>

ایس پی کی ریلی میں لے جانے کا دعویٰ کرنے والا شخص / ویڈیو گریب

 

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر جھوٹ بول کر ریلی میں لوگوں کو جمع کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی والے جھوٹ بول کر اور ایس پی کی ریلی میں لے جانے کا بہانہ کرکے لوگوں کو اپنی ریلیوں میں لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا صاف مطلب ہے کہ بی جے پی یہ الیکشن ہارنے والی ہے۔

Published: undefined

ایس پی صدر اکھلیش یادو کے ذریعہ شیئر کردہ ویڈیو میں ایک شخص سر پر سرخ پگڑی باندھے نظر آرہا ہے، جس میں ایس پی کا انتخابی نشان سائیکل بھی نظر آرہا ہے۔ کوئی اس سے پوچھتا ہے کہ اسے اکھلیش کی ریلی میں لے جانے کا حکم ہوا ہے یا.. اس پر وہ شخص کہتا ہے کہ گروپ کے لیڈر نے کہا تھا کہ اکھلیش کی ریلی میں چلنا ہے لیکن ابھی معلوم ہوا ہے کہ امت شاہ کی ریلی میں جا رہے ہیں۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ کیا اسے بتایا نہیں گیا تھا؟ اس پر وہ شخص کہتا ہے کہ انہوں نے بتایا تھا کہ اکھلیش یادو کی ریلی میں جانا ہے، اس لیے ہم سب تیار ہو کر نکلے ہیں، ورنہ ہم نہیں جاتے، کوئی بھی نہ جاتا۔

Published: undefined

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے بی جے پی پر لوگوں سے جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی جھوٹ کی حد تو دیکھیئے کہ بھولی- بھالی عوام کو یہ کہہ کر بی جے پی والوں کی ریلی میں لے جایا جارہا ہے کہ ایس پی کی ریلی و سبھا میں جانا ہے۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ عوام بی جے پی کے ساتھ نہیں ہے۔ اکھلیش یادو نے مزید لکھا ہے کہ لوگوں کا یہ غصہ بتا رہا ہے کہ چھٹے اور ساتویں مرحلے میں بی جے پی کتنی بری طرح ہارنے جا رہی ہے اور ’انڈیا الائنس‘ کی حکومت آنے والی ہے۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے یوپی کی 14 سیٹوں پر ہفتہ 25 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ساتویں مرحلے میں 13 سیٹوں پر یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے بعد 4 جون کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ ایسے میں سب کی نظریں 4 جون پر لگی ہوئی ہیں اور لوگ بے صبری سے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined