قومی خبریں

اترپردیش میں بی جے پی کے آپسی تنازعے کے دوران اکھلیش یادو کا ’مانسون آفر‘، کہا- ’100 لاؤ، سرکار بناؤ‘

اکھلیش یادو نے اس سے قبل کہا تھا کہ توڑ پھوڑ کی جو سیاست بی جے پی دوسری پارٹیوں میں کرتی تھی اب وہی کام وہ اپنی پارٹی کے اندر کر رہی ہے، اسی لیے بی جے پی اندرونی جھگڑوں کی دلدل میں دھنستی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

 
IANS

اترپردیش میں جاری بی جے  پی کے آپسی تنازعے کے دوران اکھلیش یادو کے ایک ’آفر‘ نے ریاست میں سیاسی ہلچل تیز کر دی ہے۔ اکھلیش یادو نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مانسون آفر، 100 لاؤ ، سرکار بناؤ‘۔ اکھلیش یادو کے اس ایک جملے کے پوسٹ نے اترپردیش میں بی جے پی کے اندرونی خلفشار کو مزید واضح کر دیا ہے۔

Published: undefined

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی اتر پردیش میں بی جے پی کے درمیان اندرونی خلفشار جاری ہے جو تجزیاتی میٹنگوں کے بعد سے مزید کھل کر سامنے آگیا ہے۔ بی جے پی کی اس اندرونی خلفشار کے درمیان سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مانسون آفر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سو لاؤ، حکومت بناؤ۔ اکھلیش یادو کے اس آفر کے بارے میں صاف طور پر کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے یہ آفر کیشو پرساد موریہ کو دیا ہے، کیونکہ وہ اس سے قبل بھی موریہ کو اس طرح کا آفر دے چکے ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل جب بی جے پی میں کی اندرونی تنازعے کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں تو اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ بی جے پی کی کرسی کی لڑائی کی گرمی میں یوپی میں نظم و نسق ٹھنڈے بستے میں چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ توڑ پھوڑ کی جو سیاست بی جے پی دوسری پارٹیوں میں کرتی تھی، اب وہی کام وہ اپنی پارٹی کے اندر کر رہی ہے۔ اسی لیے بی جے پی اندرونی جھگڑوں کی دلدل میں دھنستی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی میں عوام کے بارے میں سوچنے والا کوئی نہیں ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ حال ہی میں بی جے پی کی ریاستی مجلس عاملہ کی میٹنگ ہوئی، جس میں بی جے پی لیڈروں کے درمیان اختلاف کھل کر سامنے آگیا۔ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ پارٹی حکومت سے بڑی ہے اور یہ کہ کارکنوں کا درد میرا درد ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں حد سے زیادہ اعتماد نے بی جے پی کو نقصان پہنچایا ہے۔ ریاستی بی جے پی کے اسی اختلافات کے تحت بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے نائب وزیر اعلیٰ کیشو موریہ کو دہلی بلایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined