لکھنؤ: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل سابق آئی پی ایس اسیم ارون کے بی جے پی کی رکنیت حاصل کرنے پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو افسران پانچ سال تک بی جے پی کے لئے کام کر رہے تھے آج انہوں نے اپنی اصلیت ظاہر کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کریں گے۔
Published: undefined
اسیم ارون کے بی جے پی میں شامل ہونے پر اکھلیش یادو نے تبصرہ کیا ’’بتائیے کیسے کیسے لوگ وردی میں چھپے بیٹھے تھے۔ ان لوگوں نے لگاتار ناانصافی کی اور اب انہیں حکومت سے انعام مل رہا ہے۔ یہ جہاں بھی انتخاب لڑیں گے، وہاں سے ان کی ضمانت ضبط ہوگی۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’میں انتخابی کمیشن سے شکایت کروں گا کہ جو افسران پانچ سال تک حکومت کے ساتھ کام کر رہے ہیں ان پر کارروائی کی جائے۔ کیونکہ یہ لوگ بی جے پی کے لئے کام کر رہے ہیں۔ اگر الیکشن کمیشن ان افسران پر کارروائی نہیں کرے گا تو ہم نہیں مانیں گے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار ہے۔‘‘ اکھلیش یادو نے کہا کہ وہ چار افسران کے بارے میں الیکشن کمیشن سے پہلے ہی شکایت کر چکے ہیں۔
Published: undefined
قبل ازیں، بی جے پی کی رکینت حاصل کرنے والے اسیم ارون نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کرشمائی شخصیت اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی کامیاب ایڈمنسٹریٹر والی صاف شبیہ سے متاثر ہوکر بی جے پی میں آئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ارون کی وی آر ایس درخواست حال ہی میں حکومت کے ذریعہ منظور کئے جانے کے بعد 15جنوری کو ہی وہ سروس سے سبکدوش ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز