راجیہ سبھا انتخاب سے قبل سماجوادی پارٹی کے جن ارکان اسمبلی نے اعلانیہ طور پر بی جے پی کے حق میں کراس ووٹنگ کی تھی، ان کے خلاف پارٹی اب ایکشن لینے جا رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اعلان کیا ہے کہ ان باغیوں کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے وہ اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھیں گے۔ اکھیلش یادو نے یہ اطلاع ایک پریس کانفرنس میں دی ہے۔
Published: undefined
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ وہ باغی ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے لیے اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھیں گے۔ خبروں کے مطابق ان ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی بنیاد ان کی کراس ووٹنگ نہیں ہوگی بلکہ اس کے لیے لوک سبھا انتخابات کے دوران ان کی پارٹی مخالف سرگرمیوں کو بنیاد بنایا جائے گا۔
Published: undefined
پریس کانفرنس کے دوران اکھلیش یادو سے اپنا دل کی صدر اور رکن اسمبلی پلوی پٹیل کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس پر اکھلیش یادو نے جواب دیا کہ وہاں جا کر کیا ملے گا؟ وہ پی ڈی اے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ پلوی پٹیل کی رکنیت منسوخ کرنے کے لیے نہیں کہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اکھلیش یادو نے کہا کہ مانسون آفر کو ونٹر آفر تک جاری رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی میں وائی فائی کے دو پاس ورڈ ہیں، آپ کھیل دیکھئے دہلی کے وائی فائی کے پاس ورڈ کا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ راجیہ سبھا انتخابات سے قبل سماجوادی پارٹی کے سات ارکان اسمبلی نے بی جے پی کے حق میں کھیل کر کراس ووٹنگ کی تھی۔ ان میں اونچاہار کے رکن اسمبلی منوج پانڈے، گوسائی گنج کے رکن اسمبلی ابھے سنگھ، گوری گنج کے رکن اسمبلی راکیش پرتاپ سنگھ، کالپی کے رکن اسمبلی ونود چترویدی، چایل کے رکن اسمبلی پوجا پال، جلال آباد کے رکن اسمبلی راکیش پانڈے اور بیسولی کے رکن اسمبلی آشوتوش موریہ شامل تھے۔ امیٹھی کی رکن اسمبلی مہاراجی دیوی ووٹنگ کے دوران غیر حاضر تھیں جس سے یہ واضح ہوگیا تھا کہ انہوں نے بھی بی جے پی کی مدد کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز