اعظم گڑھ: سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اترپردیش اکھلیش یادو اعظم گڑھ پارلیمانی حلقے سے اپنا پرچہ نامزدگی 18 اپریل کو داخل کریں گے۔اعظم گڑھ میں چھٹے مرحلے کے تحت 06 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل مسٹر یادو اتحاد کے سینئر لیڈروں کے ساتھ ایک روڈ شو کریں گے ۔ اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اعظم گڑھ کے بٹھولی میں ایک عوامی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ تیسری دفع ہے کہ اکھلیش اپنے والد ملائم سنگھ کے ذریعہ چھوڑی گئی پارلیمانی سیٹ سے انتخاب لڑ رہے ہیں اس سے پہلے وہ قنوج اور فیروزآباد سے لوک سبھا انتخابات لڑ چکے ہیں۔جو کہ ملائم سنگھ نے خالی کی تھی۔
Published: undefined
اس وقت اعظم گڑھ سے موجودہ رکن پارلیمان ملائم سنگھ یادو اپنی روایتی سیٹ مین پوری سے انتخابی میدان میں ہیں۔2014 کے عام انتخابات میں ملائم نے اعظم گڑھ سے بی جے پی کے راما کانت یادو کو 1.60 لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی۔ اس الیکشن میں رماکانت یادو نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور بھدوہی سے انتخابی میدان میں ہیں۔
اس قبل اکھلیش نے اپنی بیوی ڈمپل یادو کی سیٹ قنوج سے لوک سبھا انتخابات لڑنے کے اشارے دئے تھے لیکن بعد میں انہوں نے ڈمپل کو قنوج سے ایک بار پھر انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا اور اپنے والد کی موجودہ سیٹ سے خود انتخابی میدان میں ہیں۔اعظم گڑھ سے اکھلیش کا مقابلہ بھوجپوری اداکار دینیش لال یادو عرف نرہوا سے ہیں۔ نرہوا بی جے پی کے نشان پر انتخابی میدان میں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined