قومی خبریں

بی جے پی نےاعظم خان کے ساتھ سنگین ناانصافی کی ہے، اکھلیش نے اعظم خان کی عیادت کے بعد کہا

اعظم خان کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے ۔ ایس پی کوعدالت پر مکمل اعتماد ہے اورایس پی کے بزرگ لیڈر کے لئے عدالت سے انصاف کی امید ہے۔

اکھیلیش یادو کی فائل تصویر یو این آئی
اکھیلیش یادو کی فائل تصویر یو این آئی 

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کل میدانتا اسپتال پہنچ کر پارٹی کے قدآورلیڈر رام پورکے رکن پارلیمنٹ محمد اعظم خان کی عیادت کی۔

Published: undefined

اعظم خان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں سیتاپور جیل سے پیر کو لکھنئو کے میدانتا اسپتال لایا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں حصہ لینے گئے ایس پی کے صدر آج لکھنئو ایئرپورٹ پہنچتے ہی سیدھے میدانتاہاسپٹل گئے اوراسپتال میں داخل اعظم خان کی عیادت کی۔ ان کے ساتھ قومی سکریٹری راجیندرچودھری بھی تھے۔

Published: undefined

مسٹریادو نے ڈاکٹروں سے محمد اعظم خاں صاحب کے بہتراورجلد علاج کے تناظرمیں مشورہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے محمد اعظم خان کے ساتھ سنگین ناانصافی کی ہے اوران کے صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے۔ ایس پی کوعدالت پر مکمل اعتماد ہے اورایس پی کے بزرگ لیڈر کے لئے عدالت سے انصاف کی امید ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت مینڈیٹ کی توہین کررہی ہے۔ فون کی جاسوسی کرواکر لوگوں کی ذاتی باتوں کو سننا’رازداری کے حق‘ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اگر یہ کام بی جے پی کروارہی ہے تو یہ قابل سزاہے اوراگر بی جے پی حکومت یہ کہتی ہے کہ اسے اس کی معلومات نہیں ہے تو یہ قومی سلامتی پر ان کی ناکامی ہے۔ فون جاسوسی ایک جمہوری جرم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ

  • ,
  • مہاراشٹر: شیو سینا یو بی ٹی نے آدتیہ ٹھاکرے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا