کمبھ نگر: سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ اترپردیش حکومت کو تیرتھ راج پریاگ میں سنگم ساحل پر موجود قلعہ ریاستی حکومت کو ’’عطیہ‘‘ کردے۔
اکھلیش یادو اتوار کو جھونی واقع نرنجنی اکھاڑے میں اکھاڑا پریشد کے صدر نرنیدر گری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کمبھ قربانی اور زیادہ سے زیادہ عطیہ کرنے کی ترغیب دلاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں سے تجربہ اور ترغیب اور سادھو سنتوں کا آشیرواد لینے کا موقع بھی ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بادشاہ ہرش وردھن کے عطیہ سے ہزاروں سال قبل جو رواج قائم کی گئی تھی وہ آج بھی قائم ہے۔ ان کے ذریعہ آگے بڑھائے گئے رواج اب بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عطیات اور قربانی کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ جتنی بڑی قربانی ہوگی اتنا ہی اہم عطیہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بادشاہ ہرش وردھن یہاں آتے تھے اور اپنی پوری ملکیت دان کرکے چلے جاتے تھے۔ مرکزی حکومت کو بھی چاہیے کہ سنگم کے کنارے واقع قلعہ کو ریاستی حکومت کو’’عطیہ‘‘ کردینا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں اکھلیش یادو نے کہا ’’اردھ کمبھ کا نام بدل دیا جائے اور اس کے کنارے کابینہ کی میٹنگ ہوجائے تو کیا فائدہ، اگر ملک کے کسان خوشحال نہ ہوں، نوجوانوں کو روزگار نہ ملے ایسی صورت میں ساری باتیں ادھوری رہ جاتی ہیں۔
Published: undefined
ملک کے عوام نے بہت بھروسے کے ساتھ بی جے پی کو اقتدار کی باگ ڈور سونپی تھی۔ اس نے عوام کے اعتماد کو توڑا ہے۔ نہ لوگوں کے لئے اچھے دن آئے اور نہ ہی ان کے کھاتوں میں 15 لاکھ ٹرانسفر کیے گئے۔ نوکری ملی نہیں اوپر سے جی ایس ٹی نے رہی سہی کسر نکال لی۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اقتدار کا موقع دیجیے پھر دیکھیے کام کیسے ہوتا ہے۔
انتخاب میں ایس پی کے جیت پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر نریندر گری نے کہا ’’میرا پورا آشیرواد ہے‘‘ انہوں نے چٹکی لیتے ہوئے کہا ’’اس کے آگے کچھ نہ کہیے یہ اس کی کاٹ نکالیں گے‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز