قومی خبریں

اکھلیش پہنچے بندیل کھنڈ ایکسپریس وے، کوالٹی پر اٹھائے سوال

اکھیلیش یادو نے کہا کہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کو آنا فانا میں بنا کر افتتاح کردیا گیا ہے لیکن حقیقت میں اس کی کوالٹی بہت ہی خراب ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو پیر کی شام بندیل کھنڈایکسپریس وے پہنچ گئے اور باریکی سے معائنہ کرنے کے بعد تعمیراتی کام کی کوالٹی پر سوال اٹھائے۔

Published: undefined

قنوج دورے کے بعد اپنے آبائی گاؤں آتے وقت اچانک اکھلیش یادو بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔ آگرہ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے اور بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کو جوڑنے والے مقام کدریل سے سنگ میل 295 پر چڑھے 291 کلو میٹر تک ایکسپریس وے کو دیکھا۔

Published: undefined

میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں یادو نے کہا کہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کو آنا فانا میں بنا کر افتتاح کردیا گیا ہے۔ لیکن حقیقت میں اس کی کوالٹی بہت ہی خراب ہے۔ افسران نے تعمیر کی کوالٹی کے سلسلے میں قطعی دھیان نہیں دیا ہے۔ اور اسی وجہ سے جگہ جگہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے لگاتار ٹوٹا چلا جارہا ہے۔ریاستی حکومت کو چاہئے کہ آفیشیلی طور پر اس کی اعلی سطحی جانچ کرائی جائے کہ آخر کار افتتاح کے بعد لگاتار بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کیسے تباہ ہورہا ہے اور لوگ حادثے کے شکار ہوتے چلے جارہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ جب آگرہ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے اور بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے انتظام یوپی انڈسٹرئیل ڈیولپمنٹ اتھارٹی دیکھ رہی ہے تو پھر آخر کار اس ایکسپریس وے سے گذرنے والوں سے ٹول چارج کیو لیا جارہا ہے۔ پہلی ہی بارش میں ہوئے گڑھے والے مقامات پر مزدوروں، اتھارٹی کے افسران سے بھی اکھلیش نے بات چیت کی۔ اکھلیش تقریبا چار کلومیٹر تک ایکسپریس وے کو دیکھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined