سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کسانوں کی تحریک کے بارے میں بیان کردہ 'آندولن جیوی' والے طنز کا تمسخر اڑاتے ہوئے منگل کو لوک سبھا میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کو ’چندہ جیوی‘ قرار دیا جس سے برسراقتدار کے اراکین مشتعل ہوگئے اور کہا کہ چندہ آستھا سے دیا جارہا ہے۔
Published: undefined
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر اکھلیش یادو نے کہا کہ ہماری شناخت اور ثقافت گنگا جمنی تہذیب ہے جہاں ہر ایک کی روایت کا احترام کیا جاتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بی جے پی قیادت پر سخت حملہ کرتے ہوئے تماشہ کرنے کا الزام لگایا اور یہ شعر پڑھا: ’’ جب تک پچھلا کرتب لوگ سمجھ پائیں۔ ایک تماشہ اور کھڑا کردیتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) کے بارے میں مسٹر مودی کے راجیہ سبھا تقریر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ، "کل سنا ہے کہ ایم ایس پی تھا ، ہے اور رہے گی۔" لیکن کاغذ میں، زمین پر کہیں بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے پر بیٹھنے والے کسان آج کیا سوچ رہے ہوں گے کہ انہوں نے دو دو مرتبہ کس کی حکومت بنوادی۔ انہوں نے 2014/2019 میں دو بار حکومت بنوائی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined