قومی خبریں

مورتی اپنے ساتھ لے کر پہنچے اکھلیش یادو، سڑک کے بیچوں بیچ پہنایا ہار، لکھنؤ کے جے پی این آئی سی میں زبردست ہنگامہ

سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر گومتی نگر میں واقع جے پی این آئی سی کے گیٹ کو ٹین شیڈ سے ڈھانپنے کا الزام لگایا ہے تاکہ پارٹی صدر اکھلیش یادو کو وہاں جانے سے روکا جا سکے

<div class="paragraphs"><p>&nbsp; سوشل میڈیا</p></div>

  سوشل میڈیا

 

لکھنؤ: جے پرکاش نارائن کے یوم پیدائش کے موقع پر لکھنؤ میں ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ اکھلیش یادو جے پی سنٹر میں خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے تھے لیکن انتظامیہ نے انہیں اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ حکومت نے ان کو احاطہ میں جانے سے روکنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کر دیئے ہیں۔ اس کے بعد اکھلیش یادو گھر سے باہر نکلے۔ ایس پی کارکنان جے پی کے مجسمے کے ساتھ یہاں پہنچے اور اکھلیش نے اسے سڑک کے بیچوں بیچ پھولوں کا ہار پہنایا۔

Published: undefined

اس کے بعد اکھلیش یادو نے وہاں موجود ایس پی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’یہ تباہ کن حکومت ہے۔ یہ لوگ جے پی این آئی سی کو فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ہر سال جے پی جینتی منائیں گے۔ یہ حکومت گونگی بہری حکومت ہے۔ یہ حکومت سماجوادیوں کو جے پی جینتی منانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ آج رام نومی ہے اور یہ لوگ ہمیں تہوار منانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا، ’’حکومت جے پی این آئی سی کو بیچنا چاہتی ہے۔ ورلڈ کلاس عمارت بیچ کر منافع لینے کی خواہش ہے۔ جو حکومت غریبوں کو بھیڑیوں سے نہیں بچا پا رہی، غریبوں اور کسانوں کو گلدار سے نہیں بچا پا رہی، جو حکومت غریبوں کی مدد کرنے کے قابل نہیں ہے، وہ ہماری صحت کی فکر کیوں کر رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ وہاں بچھو ہیں! ہماری فکر نہ کرو۔ اس حکومت میں بچھو ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined