سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اترپردیش اکھلیش یادو نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر طنز کستے ہوئے کہا کہ اس نے لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ کاٹ کر اپنے اراکین پارلیمنٹ کو بے روزگار کردیا ہے۔
مسٹر یادو نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اب مزیدکتنے لوگوں کا روزگار چھینیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برسراقتدار پارٹی کوا پنے اراکین پر ہی بھروسہ نہیں ہے۔ اگران میں جیتنے کے امکانات نہیں ہیں تو یہ ان کے لیڈر پر بھی نافذ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوامی عدل سے چلتی ہے لیکن بی جے پی نے جھوٹ اور فریب کو ہی اپنی پہچان بنا لیا ہے ۔ اس کی ریاستی حکومت نے عوامی اعتماد سے دھوکہ کیا ہے اور رام راج کا دعوی کرنے والے وزیر اعلی نے ریاست کو جنگل راج میں بدل دیا ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ اترپردیش میں 1977 کی تاریخ دہرائی جانی والی ہے اور یہاں بی جے پی کو امیدیں صفر تک جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اتحاد کے کارکنوں کو بی جے پی کے دھوکہ دھڑی سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز