سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت میں نظامِ صحت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت میں طبی نظام پوری سسکیاں لے رہا ہے۔ انھوں نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس تعلق سے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’بی جے پی کے ذریعہ ترقیات سے متعلق جھوٹے دعووں کی قلعی کھولتی ’ایودھیا کے ضلع اسپتال‘ کی دل دہلا دینے والی تصویر، جس میں درد قلب سے تکلیف میں مبتلا اور بلکتی خاتون کو نہ علاج ملا، نہ بھرتی کا کوئی بھروسہ۔ بی جے پی حکومت میں طبی نظام بھی اسی طرح سسک رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
اکھلیش یادو نے اس سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ بی جے پی کی سب سے بڑی شکست ہے کہ عوام نے بی جے پی سے امید کرنا چھوڑ دیا ہے۔ عوام کو لگتا ہے کہ بی جے پی صرف انتخاب جیتنے کے لیے غلط ہتھکنڈوں کے انتظام میں اور سیاسی سازشوں و اقتدار ہاتھ میں آنے کے بعد بدعنوانی و عوام سے پیسہ اینٹھنے کے نئے نئے طریقے نکالنے میں ہی مصروف رہتی ہے۔ اب ’جنتا‘ صرف ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘کے نام میں ہی ہے، کام میں نہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل بھی سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو نے ریاست کی طبی خدمات کو لے کر بی جے پی کی ریاستی حکومت کو ایک بیان جاری کر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بی جے پی حکومت دعوے بڑے بڑے کرتی ہے، لیکن ان کو اسپتالوں کی حقیقت نہیں دکھائی دیتی۔ مریض تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں، معصوم بچے علاج کے بغیر دم توڑ رہے لیکن انھیں کوئی فکر نہیں۔ سماجوادی پارٹی حکومت نے مفاد عامہ میں جو انتظام کیے تھے، بی جے پی حکومت نے انھیں برباد کرنے کا ہی ریکارڈ بنایا ہے۔ سماجوادی پارٹی چیف کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں اسٹریچر اور بیڈ نہ ملنے پر بھٹکنے والے مریضوں کی کئی تصویریں سامنے آ رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined