لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش کی یوگی حکومت کو آؤٹ سورسنگ کے ذریعے بھرتیوں کے فیصلے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، ’’بہتر ہوگا کہ بی جے پی اپنی پوری حکومت ہی آؤٹ سورس کر دے تاکہ کمیشن کا پورا حساب ایک ہی جگہ طے ہو جائے۔‘‘
Published: undefined
میونسپل کارپوریشن گورکھپور نے 18 نومبر کو تحصیل دار، نائب تحصیل دار، ریونیو انسپکٹر اور اکاؤنٹینٹ جیسے اہم عہدوں پر آؤٹ سورسنگ کے تحت تقرریوں کے لیے ایک اشتہار جاری کیا تھا۔ کارپوریشن نے اس اقدام کو کام کے بڑھتے ہوئے بوجھ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سبکدوش ملازمین اور افسران کو ان عہدوں پر مقرر کیا جائے گا۔
اکھلیش یادو نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آؤٹ سورسنگ ’پی ڈی اے‘ یعنی پسماندہ، دلت اور اقلیتوں کے خلاف ایک سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے اور ریزرویشن کا آئینی حق نہ چھینے۔ انہوں نے اس اقدام کو ان طبقات کے معاشی اور سماجی حقوق کے خلاف چال قرار دیا۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے اس سے قبل بھی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے بھرتیوں کی مخالفت کی ہے اور اسے حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت، ریزرویشن کے حقوق کو ختم کرکے سماجی انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
دریں اثناء، اکھلیش یادو نے ضمنی انتخابات کے اختتام کے بعد ریاست کے عوام کے نام ایک خط بھی جاری کیا۔ انہوں نے بی جے پی کی منفی سیاست اور طاقت کے استعمال کے باوجود عوام کے حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ 90 فیصد آبادی کے حقوق کی جنگ ’پی ڈی اے‘ کی جیت کا آغاز ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز