لوک سبھا انتخابات کی ووٹوں کی گنتی سے پہلے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بڑا الزام لگایا ہے۔ ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ووٹوں کی گنتی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان کو گھروں میں نظر بند کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ ووٹوں کی گنتی میں حصہ نہ لے سکیں۔
Published: undefined
لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔ اس سے پہلے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے سابقوزیر اعلی اکھلیش یادو نے بڑا دعویٰ کیا تھا۔ اکھلیش نے الزام لگایا کہ ووٹوں کی گنتی سے پہلے یوپی کے کئی اضلاع میں اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنوں کو گھروں میں نظر بند کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق اکھلیش نے اس کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں کچھ پولیس والے ایک گھر کے باہر کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا، ہر کسی کو اپنی رائے کا دفاع کرنے کا حق ہے اور یہ اس سے بھی بڑھ کر ہے جب کوئی حکومت برسراقتدار ہو جس میں عدالت کے لگائے گئے کیمروں کے سامنے بھی فراڈ کرنے کی جرت ہو۔سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن، یوپی کے چیف الیکشن کمشنر، یوپی کے ڈی جی پی اور یوپی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے اس معاملے کا نوٹس لینے کو کہا ہے۔
Published: undefined
وہیں علی گڑھ کے ایس پی نے ایک بیان جاری کر کے اکھلیش کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی گڑھ میں سماج وادی پارٹی کے کسی لیڈر کو نظر بند نہیں کیا گیا ہے۔ اور اس نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے وہ بھی علی گڑھ کا نہیں ہے۔
Published: undefined
لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔ نتائج آج آئیں گے۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹس کی گنتی کی جائے گی۔ اس کے بعد ای وی ایم ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
Published: undefined
لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے قبل جاری ایگزٹ پول میں این ڈی اے کی جیت کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ انڈیا ٹوڈے-ایکسس مائی انڈیا کے ایگزٹ پول کے مطابق اس الیکشن میں این ڈی اے کو 361 سے 401 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن انڈیا بلاک کو 131 سے 166 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ ساتھ ہی اتر پردیش کی 80 لوک سبھا سیٹوں میں سے بی جے پی 64 سے 67 سیٹیں جیت سکتی ہے۔ ایس پی کو 7 سے 9، بی ایس پی کو 0 سے 1 اور کانگریس کو 1 سے 3 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined