اتر پردیش میں امن و امان کی صورتحال پر حز ب اختلاف سوال اٹھاتا رہا ہے لیکن صورتحال میں کوئی تبدیلی نطر نہیں آ رہی اور روزانہ ہی اس تعلق سے خبریں سامنے آتی رہتی ہیں ۔متھرا میں مقابلہ جاتی امتحان سے واپس لوٹنے والی لڑکی کی عصمت دری کے واقعہ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کی امن و امان کی صورتحال اجتماعی عصمت دری کا شکار ہوگئی ہے۔
Published: undefined
اکھلیش نے جمعرات کو ٹویٹ کیاکہ "اترپردیش میں انسپکٹر بھرتی کا امتحان دینے کے بعد لوٹ رہی لڑکی کی اجتماعی عصمت دری اور متاثرہ کو زہر دینے کی خبر انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ بے حس بی جے پی حکومت کو بتانا چاہیے کہ اس جرم کے مجرموں کا انکاؤنٹر کب ہوگا۔ یوپی میں امن و امان خود گینگ ریپ کا شکار ہو گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ منگل کو آگرہ سے انسپکٹر بھرتی کا امتحان دے کر واپس لوٹ رہی لڑکی کے ساتھ کار میں عصمت دری کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ اس واقعہ پر سنگین موقف اختیار کرتے ہوئے انسانی حقوق کمیشن نے پولیس کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز