سماج وادی پارٹی(ایس پی) کےسربراہ اکھلیش یادو نے قنوج لوک سبھا سے رکن پارلیمان منتخب ہونے کے بعد کرہل اسمبلی حلقے کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا' کہ انہوں نے کرہل اور مین پوری کے کارکنوں سے ملاقات کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ چونکہ میں دو سیٹوں سے الیکشن جیتا ہوں اس لئے مجھے ایک سیٹ چھوڑنی پڑرہی ہے۔اس کے ساتھ ہی اکھلیش نے یوپی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بھی چھوڑ دیا ہے۔اس سے قبل یہ قیاس لگائے جارہے تھے کہ اکھلیش یوپی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہنے کو ہی ترجیح دیں گے۔
Published: undefined
ایس پی سربراہ کے ساتھ فیض آباد سے بی جے پی کو شکست دے کر پورے ملک میں سرخیوں میں رہنے والے اودھیش پرساد نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔وہ ملکی پور اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے تھے۔اودھیش پرساد نے بی جے پی کے للو سنگھ کو 54 ہزار ووٹوں سے ہرایا ہے وہیں اکھلیش نے بی جےپی کے سبرت پاٹھک کو 1 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو کے یوپی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کے بعد اب یہ سوال ہورہا ہے کہ اب یوپی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا ایسے میں قیاس لگائے جارہے ہیں کہ اکھلیش کے دہلی جانے کے بعد شیوپال یادو کو ایس پی لیجسلیچر لیڈر بنایا جاسکتا ہے۔کیونکہ شیوپال ہی سب سے سینئر ہیں۔اور اسی لئے ایسا مانا جارہا ہے کہ انہیں ہی اپوزیشن لیڈر بنایا جاسکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula