لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بدھ کو بی ایس پی میں پھیر بدل پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں بی ایس پی کو ایک بھی سیٹ آتی ہوئی نظر نہیں آ رہی، اس وجہ سے بڑی تبدیلی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازی بی ایس پی کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔
Published: undefined
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ بی ایس پی نے اپنی تنظیم میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں، جو ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ دراصل اس کے پیچھے اصل وجہ یہ ہے کہ بی ایس پی کو ایک بھی سیٹ آتی ہوئی نظر نہیں آ رہی، کیونکہ بی ایس پی کے بیشتر روایتی حامی بھی اس مرتبہ آئین اور ریزرویشن کو بچانے کے لئے انڈیا اتحاد کو ہی ووٹ دے رہے ہیں۔ اس بات کو بی ایس پی اپنی ناکامی کے طور پر لے رہی ہے۔ اس لئے اس کی اعلیٰ تنظیمی قیادت میں اتنا بڑا پھیر بدل کر رہی ہے لیکن اب بازی بی ایس پی کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے لکھا کہ سچ تو یہ ہے کہ جب بی ایس پی کا اثر علاقہ میں ہوتے ہوئے بھی گزشتہ تین مراحل میں ان کی ایک بھی سیٹ نہیں آ رہی تو پھر بقیہ مراحل میں کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ ایسے میں ہم تمام ووٹروں سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ اپنا ووٹ خراب نہ کریں اور جو بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کی حفاظت کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں، انڈیا اتحاد کے ان امیدواروں کو ووٹ دیں۔ آئین، ریزرویشن اور اپنی عزت کو بچانا ہے تو سماجوادی پارٹی کو ووٹ دیں۔ جہاں انڈیا اتحاد کا امیدوار ہو، وہاں اس کے حق میں ووٹ دے کر آئین اور سرس ریزرویشن مخالف بی جے پی کو ہرایں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined