نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے نیشنل کوآرڈینیٹر اور جانشین کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد آکاش آنند نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مایاوتی کے حکم کو سپریم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مایاوتی کو سب کے لئے مقبول لیڈر قرار دیا۔
آکاش آنند نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا اور کہا، ’’محترم بہن مایاوتی جی، آپ پوری بہوجن کمیونٹی کے لیے رول ماڈل ہیں۔ کروڑوں ہم وطن آپ کی پوجا کرتے ہیں۔ آپ کی جدوجہد کی وجہ سے ہی آج ہمارے سماج کو ایسی سیاسی طاقت ملی ہے جس کی وجہ سے بہوجن برادری عزت کے ساتھ جینا سیکھنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ آپ ہماری مقبول لیڈر ہیں۔ آپ کا حکم پوری قوت میں ہے۔ میں بھیم مشن اور اپنے سماج کے لیے اپنی آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ 7 مئی کو بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اپنے بھتیجے آکاش آنند کو پارٹی کے نیشنل کوآرڈینیٹر اور جانشین کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ انہوں نے اس کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا۔
مایاوتی نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا،، ’’یہ بات سب کو معلوم ہے کہ بی ایس پی نہ صرف ایک پارٹی ہے بلکہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی عزت نفس اور سماجی تبدیلی کی تحریک بھی ہے، جس کے لیے کانشی رام جی اور میں نے اپنی پوری زندگی وقف کر دی ہے۔ اور نئی نسل کو بھی اس میں تیزی لانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
بی ایس پی چیف نے مزید لکھا، ’’اس سلسلے میں، پارٹی میں دوسرے لوگوں کو فروغ دینے کے ساتھ آکاش آنند کو نیشنل کوآرڈینیٹر اور اپنا جانشین قرار دیا۔ لیکن اب انہیں ان دو اہم ذمہ داریوں سے الگ کیا جا رہا ہے جب تک کہ وہ پارٹی اور تحریک کے وسیع تر مفاد میں مکمل پختگی کو نہ پہنچ جائیں۔‘‘
Published: undefined
مایاوتی نے مزید لکھا، 'تاہم، ان کے والد آنند کمار پہلے کی طرح پارٹی اور تحریک میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ اس لیے بی ایس پی کی قیادت پارٹی اور تحریک کے مفاد میں اور بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے کارواں کو آگے لے جانے میں ہر قسم کی قربانی دینے سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز