نئی دہلی: ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے میں نئی ایئرلائن ’آکاسا ایئر‘ نے آج ممبئی سے احمد آباد کے لیے پہلی تجارتی پرواز کا آغاز کر دیا۔ شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا اور وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے پہلی پرواز کو ہری جھنڈی دکھائی۔
شہری ہوا بازی کے سکریٹری راجیو بنسل اور جوائنٹ سکریٹری اوشا پادھی، سندھیا اور جنرل سنگھ کے ساتھ ممبئی ہوائی اڈے پر منعقدہ ایک مختصر تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے جبکہ ایئر لائن کے بانی سمجھے جانے والے معروف صنعت کار راکیش جھنجھن والا اور سی ای او ونے دوبے ممبئی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
Published: undefined
اکاسا ایئر لائن کے ٹکٹوں کی فروخت 22 جولائی کو ممبئی، احمد آباد، بنگلور اور کوچی سے شروع ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر، اکاسا ایئر لائن ممبئی اور احمد آباد کے درمیان ایک ہفتے کے لیے 28 پروازیں چلائے گی اور 13 اگست سے کوچی اور بنگلور کے درمیان ہفتے میں 28 پروازوں کے ساتھ سروس شروع کرے گی۔ آکاسا ایئر لائن کا بیڑا 72 طیاروں پر مشتمل ہوگا۔
Published: undefined
اس موقع پر سندھیا نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ ایک طویل عرصے کے بعد ایک دیسی ایئر لائن ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے کی جمہوریت پسندی کا ایک اور ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب 130 کروڑ کی آبادی میں سے صرف 0.02 فیصد لوگ ہوائی جہاز میں سفر کرتے تھے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ خواب دیکھا ہے کہ ہوائی چپل پہننے والے بھی ہوائی جہاز میں اڑ سکیں۔ اس کے لیے ملک میں ہوائی سفر کے بنیادی ڈھانچے میں توسیع کی جارہی ہے۔ امید ہے کہ آنے والے وقت میں تقریباً 40 کروڑ لوگ ہوائی سفر کریں گے۔
Published: undefined
جنرل سنگھ نے اپنے خطاب میں نئی ایئر لائن کے آغاز کو ایک تاریخی موقع قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ طیارہ مسافروں کی امیدوں پر پورا اترے گا۔ کاسا ایئر لائن کی حکمت عملی کم ایندھن استعمال کرنے والے ہوائی جہاز خرید کر ٹیئر-ٹو اور ٹیئر-تھری شہروں کو سستی ہوائی خدمات فراہم کرنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز