ہندوستان کی نئی ایئرلائن اکاسا ایئر نے اعتراف کیا ہے کہ اسے ڈاٹا خلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے غیر آفیشیل اشخاص کو اپنے کچھ گاہکوں کا ڈاٹا دیکھنے کی اجازت مل گئی۔ ایئرلائنس نے ڈاٹا کی خلاف ورزی کے لیے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اس کے سسٹم میں سیندھ لگانے کے لیے قصداً ہیکنگ کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ ایئرلائنس نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں کہا کہ ’’ہماری لاگ اِن اور سائن اَپ سروس سے متعلق ایک عارضی تکنیکی کنفگریشن ایرر کی اطلاع ہمیں جمعرات، 25 اگست 2022 کو ملی تھی۔‘‘
Published: undefined
کمپنی نے اتوار کو اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ’’اس کنفگریشن ایرر کے سبب رجسٹرڈ یوزرس کے نام، جنس، ای میل پتے اور فون نمبر کی جانکاری غیر آفیشیل اشخاص تک پہنچ گئی۔‘‘ ساتھ ہی کہا گیا کہ ’’ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ درج بالا تفصیلات کے علاوہ کسی سفر سے متعلق جانکاری، سفری ریکارڈ، یا ادائیگی سے متعلق جانکاری سے سمجھوتہ نہیں کیا گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
ممبئی سے احمد آباد کے لیے 7 اگست کو اپنی افتتاحی پرواز بھرنے والی اکاسا ایئر نے کہا کہ اس نے اپنے سسٹم سے جڑے آپریشنل عناصر کو پوری طرح سے بند کر غیر آفیشیل رسائی کو فوراً روک دیا۔ اکاسا ایئر کے شریک بانی اور چیف انفارمیشن افسر آنند شرینواسن نے کہا کہ ’’اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے وسیع پروٹوکول موجود ہیں۔ ہم نے یہ یقینی کرنے کے لیے اضافی ترکیب کی ہیں کہ ہمارے سبھی سسٹم کی سیکورٹی مزید بہتر ہو۔‘‘
Published: undefined
اکاسا ایئر نے سی ای آر ٹی-اِن کو واقعہ کی ’سیلف رپورٹ‘ کی۔ کمپنی نے کہا کہ ’’ہم نے متاثرہ یوزرس کو بھی مطلع کیا ہے کہ اس معاملے کی اطلاع سی ای آر ٹی-اِن کو دی گئی ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے ریکارڈ کی بنیاد پر قصداً ہیکنگ کی کوشش نہیں کی گئی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز