مودی حکومت کے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاجی مظاہرہ کی حمایت میں این ڈی اے اتحاد سے الگ ہونے والے شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انھوں نے بی جے پی کو ملک کا اصلی ’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ بتایا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے بی جے پی اور اس کی حکومت پر کسان تحریک کے دوران ملک کو توڑنے کا الزام بھی عائد کیا۔
Published: undefined
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل نے منگل کے روز کہا کہ بی جے پی نے قومی اتحاد کو ٹکڑوں میں توڑ دیا ہے۔ اس نے بے شرمی سے مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں کو اکسایا اور اب اپنے سکھ بھائیوں اور خصوصی طور سے کسانوں کے خلاف پرامن پنجابی ہندوؤں کو اکسانے میں لگی ہے۔ وہ حب الوطن پنجاب کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل رہی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ طویل مدت تک بی جے پی کے ساتھ رہے اکالی دل نے مودی حکومت کے زرعی قوانین پر کسانوں کی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے احتجاجاً مودی حکومت اور بی جے پی سے رشتہ توڑ لیا ہے۔ کسان تحریک تیز ہونے پر مودی حکومت میں وزیر رہ چکیں سکھبیر بادل کی بیوی اور اکالی لیڈر ہرسمرت کور بادل نے کسانوں کی حمایت میں عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد سکھبیر بادل نے این ڈی اے سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ حال ہی میں پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور اکالی لیڈر پرکاش سنگھ بادل نے زرعی قوانین کے خلاف اپنا پدم وبھوشن اعزاز لوٹانے کا اعلان کیا ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف پنجاب کے کسانوں نے ہی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے تحریک کی شرعات کی تھی۔ اسی دباؤ میں اکالی دل لگاتار پنجاب میں زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے۔ حالانکہ ریاست کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر کیپٹن امرندر سنگھ لگاتار اکالی دل کی نیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ امرندر سنگھ کا کہنا ہے کہ متنازعہ زرعی قوانین جب تیار ہوئے تھے تب اکالی دل مرکزی حکومت میں شامل تھی اور ان قوانین کے پاس ہونے پر بھی، تو آخر تب یہ مخالفت کیوں نہیں کی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined